مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 321 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 321

بھی اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے مجھے سمجھائے۔چنانچہ وہ ہمارا خدا جو بڑا ہی فضل کر نے والا اور رحم کرنے والا ہے اس نے خود اس کی تعبیر اس طرح سمجھائی کہ گزشتہ پیر کے دن میں ظہر کی نما ز پڑھا رہا تھا اور تیسری رکعت کے قیام میں تھا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ کسی غیبی طاقت نے مجھے اپنے تصرف میں لے لیا ہے اور اس وقت مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ جو نور میں نے اس دن دیکھا تھا وہ قرآن کا نور ہے جو تعلیم القرآن اور عارضی وقف کی سکیم کے ماتحت دنیا میں پھیلایا جا رہا ہے۔“ (روز نامه الفضل ربوہ 25 مئی 2000ء صفحہ 11) قیام دین حضرت خلیفة أصبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 مئی 1967ء بمقام مسجد مبارک ربوہ میں فرمایا: ابھی چند دن کی بات ہے نماز فجر سے قبل میں استغفار میں مشغول تھا ایک خوف سا مجھ پر طاری تھا۔اور میں اپنے رب سے اس کی مغفرت کا طالب ہو رہا تھا اس وقت اچانک میں نے محسوس کیا کہ ایک غیبی طاقت نے مجھے اپنے تصرف میں لے لیا ہے اور میری زبان پر یہ الفاظ جاری ہوئے: ”قیام دین اور پھر ایک دھکے کے ساتھ جس نے میرے سارے جسم کو ہلا دیا۔میں پھر بیداری کے عالم میں آگیا اور اس کی تفہیم مجھے یہ ہوئی کہ موجودہ سلسلہ خطبات ( تعمیر بیت اللہ کے تئیس (23) عظیم الشان مقاصد۔ناقل) کے ذریعہ جو پیغام میں جماعت کے سامنے رکھنے والا ہوں۔اس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دین اسلام کو قائم کرے گا، اس کے استحکام کے سامان پیدا کرے گا۔(انشاء اللہ) وسعت مکانی کے بارے میں انقلابی بشارت: حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (روز نامه الفضل ربوه 25 مئی 2000ء صفحہ 11 تا12) میں تمہیں مثال دیتا ہوں 1974 ء کی جب یہ کہا گیا کہ سوال جواب ہوں گے اور اسی وقت آپ نے جواب دینا ہو گا تو صدر انجمن احمدیہ نے لکھا کہ نوے سال پر لٹریچر پھیلا ہوا ہے سینکڑوں کتابیں ہیں اور امام جماعت احمدیہ کا یہ دعوی ہرگز نہیں کہ ساری کتب ان کو زبانی یاد ہیں اس واسطے ایک دن پہلے آپ سوال کریں اور اگلے دن جواب مل جائے گا۔انہوں نے کہا: نہیں یہی ہو گا۔طبعا بڑی اہم ذمہ داری تھی اور پریشانی! ساری رات میں نے خدا سے دعا کی، ایک منٹ نہیں سویا، دعا کرتا رہا، صبح کی اذان کے وقت مجھے آواز آئی بڑی پیاری وَسِّعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ہمارے مہمانوں کی فکر کرو۔وہ تو بڑھتے ہی رہیں گے تعداد میں۔۔وسعُ مَكَانَكَ مہمان بڑھتے چلے جائیں گے، ان کی فکر کرو، اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو۔استہزاء کا منصوبہ ضرور بنایا ہے انہوں نے مگر اس کے لئے ہم کافی ہیں۔کہتے ہیں 52 گھنٹے 10 منٹ میرے پر جرح کی اور 52 گھنٹے 10 منٹ میں نے خدا کے فرشتوں کو اپنے پہلو پہ کھڑا پایا۔“ افضل الذکر لَا إِله إِلَّا الله کی صوتی لہریں: الفضل جلسہ سالانہ نمبر 1980ء۔صفحہ 10) 321