مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 587 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 587

کئے جاتے ہیں کامیابی سے دور کر سکوں نیز قادیان کے ہندوؤں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام ایک خط لکھا جس میں لکھا کہ : ساہوکران و دیگر ہند و صاحبان قادیان کا خط بنام مرزا صاحب علیہ السلام: مرزا صاحب مخدوم و مکرم مرزا غلام احمد صاحب سلمه بعد ما وجب بکمال ادب عرض کی جاتی ہے کہ جس حالت میں آپ نے لنڈن اور امریکہ تک اس مضمون کے رجسٹری شده خط بھیجے ہیں کہ جو طالب صادق ہو اور ایک سال تک ہمارے پاس آ کر قادیان میں ٹھہرے تو خدائے تعالیٰ اس کو ایسے نشان درباره اثبات حقیت اسلام ضرور دکھائے گا کہ جو طاقت انسانی سے بالاتر ہوں سو لوگ جو آپ کے ہمسایہ اور ہم شہری ہیں، لنڈن اور امریکہ والوں سے زیادہ تر حق دار ہیں۔ہاں ایسے نشان ضرور چاہئیں جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہوں۔جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ سچا اور پاک پر میشر بوجہ آپ کی راست بازی دینی کے عین محبت اور کرپا کی راہ سے آپ کی دعاؤں کو قبول کر لیتا ہے اور قبولیت دعا سے قبل از وقوع اطلاع بخشتا ہے یا آپ کو اپنے بعض اسرار خاصہ پر مطلع کرتا ہے اور بطور پیشگوئی ان پوشیدہ بھیدوں کی خبر آپ کو دیتا ہے یا ایسے عجیب طور سے آپ کی مدد اور حمایت کرتا ہے جیسے برگزیدوں اور مقربوں اور بھگتوں اور خاص بندوں سے کرتا آیا ہے۔ہم سرا سر سچائی اور راستی سے اپنے پر میشر کو حاضر ناظر جان کر یہ اقرار نامہ لکھتے ہیں اور اسی سے اپنی نیک نیتی کا قیام چاہتے ہیں اور سال جو نشانوں کے دکھانے کے لئے مقرر کیا گیا ہے وہ ابتدائے ستمبر 1885ء سے شمار کیا جاوے گا جس کا اختتام ستمبر 1886ء کے اخیر تک ہو جائے گا۔العبد : قدیم سے لچھن رام بقلم خود۔جو اس خط میں ہم نے لکھا ہے اس کے موافق عمل کریں گے۔پنڈت بھارا مل بقلم خود بشن داس ولد رعدا ساہو کار بقلم خود منشی تارا چند کھتری بقلم خود۔پنڈت نہال چند۔سنت رام - فتح چند۔پنڈت ہر کرن۔پنڈت بیجناتھ چودھری بازار قادیان۔بشن داس ولد ہیرا نند برہمن۔( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 89 - 90 جدید ایڈیشن) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خط کے جواب میں تحریر فرمایا : " بعد ما وجب! آپ صاحبوں کا عنایت نامہ جس میں آپ نے آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لئے درخواست کی ہے مجھ کو ملا۔آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ صاحبان ان عہود کے پابند رہیں گے کہ جو اپنے خط میں لوگ کر چکے ہیں تو ضرور خدائے قادر مطلق جل شانہ کی تائید و نصرت سے ایک سال تک کوئی ایسا نشان آپ کو دکھلایا جائے گا جو انسانی طاقت سے بالاتر ہو۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 91 جدید ایڈیشن) چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں اور استخاروں سے کام لینا شروع کر دیا کہ الہی بعض مقامات بھی خاص طور پر بابرکت ہوتے ہیں تو اپنے خاص فضل سے اس بارہ میں بھی میری رہنمائی فرما کہ میں یہ دعائیں کہاں کروں اور کس جگہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابی کیلئے دعائیں کرنے کیلئے جاؤں۔ان دعاؤں اور استخاروں کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ ” تمہاری عقدہ کشائی ہوشیار پور میں ہو گئی“ (تذکرہ صفحہ 647)۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جنوری 587