مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 547 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 547

تھے، جن کے بارہ میں لوگ کہا کرتے تھے کہ شاید مولوی عبداللہ ہی امام مہدی کا دعوی کر دیں۔تاہم آپ رضی اللہ عنہ تو امام مہدی کی بیعت کر کے غلاموں میں شامل ہو گئے ) ایک مرتبہ سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ تعالی عنہ کی صحبت میں بیٹھے ہوئے تھے اور حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت ارشاد فرمائیں۔حضور (حضرت خلیفة امسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے فرمایا: مولوی صاحب (میں) نہیں سمجھتا کہ کوئی چیز کرنے کی ہو اور آپ کر نہ چکے ہوں۔اب تو حفظ قرآن ہی باقی ہے۔چنانچہ تقریباً 65 سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کرنا شروع کیا۔باوجود اتنی عمر ہونے کے حافظ قرآن ہو گئے۔“ (الفضل قادیان 21/19 اپریل 1947ء) حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب منصب امامت میں لکھتے ہیں: ”امام وقت سے سرکشی اور روگردانی گستاخی کا باعث ہے۔امام کے ساتھ بلکہ خود گویا کہ رسول کے ساتھ ہمسری ہے خفیہ طور پر خود رب العزت پر اعتراض ہے کہ ایسے ناقص شخص کو کامل شخص کی نیابت کا منصب عطا ہوا۔الغرض اس کے توسل کے بغیر تقرب الہی محض وہم و خیال ہے جو سراسر باطل اور محال ہے۔“ (منصب امامت صفحہ 111 - از شاه اسماعیل شہید مترجم حکیم محمد حسین علوی مطبوعہ حاجی حنیف اینڈ سنز لاہور ) 547