مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 442 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 442

جو خدا یا اس کی صفات کی طرف ان کو متوجہ کرنے والے ہوں اسی طرح وہ ان کے سامنے اپنے معجزات اور نشانات پیش کرتے ہیں، (2 (3 (4 انبیاء مؤمنین کا تزکیہ کرتے ہیں، انبیاء مؤمنین کو کتاب اللہ سکھاتے ہیں، انبیاء مؤمنین کو احکام الہیہ کی حکمت سے روشناس کراتے ہیں۔انبیاء کو اپنے مفوضہ کام سرانجام دینے کیلئے کئی اقسام کی رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ مشکلات کبھی اپنوں کی طرف سے ہوتی ہیں اور کبھی غیر اقوام کی طرف سے لیکن ان تمام رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود نبی اپنے کام کو باذن الہی جاری رکھتا اور اپنے بالآخر مقصد عظیم میں کامیاب ہو جاتا ہے۔دیگر انبیاء علیہم السلام کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی کئی نوع کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان تمام مصائب و آلام کے باوجود آپ علیہ السلام کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی عہدہ برا ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد آپ علیہ السلام کے خلفا کو بھی دشمنان دین کی طرف سے کئی ایک اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یعنی اپنوں اور غیر اقوام کی جانب سے۔اس مضمون میں، بیرونی اقوام کی طرف سے اسلام اور بانی اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور خلفائے احمدیت کی طرف سے ان کا سد باب موضوع بحث ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ردّ عیسائیت: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مختلف جگہوں پر دجال کی مختلف تشریحات بیان فرمائی ہیں۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی تصنیف کتاب البریہ میں فرماتے ہیں: دجال ایک شخص کا نام نہیں ہے۔لغت عرب کی رُو سے دجال اس گروہ کو کہتے ہیں جو اپنے تئیں امین اور متدین ظاہر کرے مگر دراصل نہ امین ہو نہ متدین ہو بلکہ اس کی ہر ایک بات میں دھوکہ دہی اور فریب دہی ہو۔سو یہ صفت عیسائیوں کے اس گروہ میں ہے جو پادری کہلاتے ہیں اور وہ گروہ جو طرح طرح کی کلوں اور صنعتوں اور خدائی کاموں کو اپنے ہاتھ میں لینے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں جو یورپ کے فلاسفر ہیں وہ اس وجہ سے دجال ہیں کہ خدا کے بندوں کو اپنے کاموں سے اور نیز اپنے بلند دعووں سے اس دھوکہ میں ڈالتے ہیں کہ کارخانہ خدائی میں ان کو دخل ہے اور پادریوں کا گروہ اس وجہ سے نبوت کا دعوی کر رہا ہے کہ وہ لوگ اصل آسمانی انجیل کو گم کر کے محرف اور مغشوش مضمون بنام نہاد ترجمہ انجیل کے دنیا میں پھیلاتے ہیں۔“ (کتاب البرية - روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 243 و 244 - حاشیہ) پھر فرمایا: ” دراصل یہی لوگ دجال ہیں جن کو پادری یا یورپین فلاسفر کہا جاتا ہے۔یہ فلاسفر دجال معہود کے دو جبڑے ہیں جن سے وہ ایک اژدہا کی طرح لوگوں کے ایمانوں کو کھاتا جاتا ہے۔اول تو احمق اور نادان لوگ پادریوں کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اور اگر کوئی شخص ان کے ذلیل اور جھوٹے خیالات سے کراہت کر کے ان کے پنجے سے بچا رہتا ہے تو وہ یورپین فلاسفروں کے پنجے میں ضرور آ جاتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ عوام کو پادریوں کے دجل کا زیادہ خطرہ ہے اور خواص کو فلاسفروں کے دجل کا زیادہ خطرہ ہے۔“ (کتاب البریۃ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 252 و 253 - حاشیہ) 442