مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 412
سکتا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور ہجرت میں نئی جماعتوں کے قیام میں غیر معمولی اور حیرت انگیز اضافہ ہوا۔لندن آنے کے بعد پہلے سال یعنی 85-1984ء میں یہ تعداد 254 ہو گئی ، سال 87-1986ء میں یہ تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی۔اس کے بعد اس میں سال به سال مسلسل حیرت انگیز اضافہ ہوتا رہا۔اس رفتار کا اندازہ آخری تین سالوں کے جائزہ سے لگایا جا ہے۔سال 2000-1999ء میں 12343 مقامات پر نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا اور سال 2002-2001 ء میں دنیا بھر میں 4485 نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔اس طرح ہجرت کے 19 سالوں میں دنیا بھر میں 35358 مقامات پر نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔خلافت رابعہ میں مساجد کی تعمیر : دور ہجرت کے پہلے سال 85-1984 ء میں نئی مساجد جو دنیا بھر میں قائم ہوئیں ان کی تعداد 32 تھی۔☆ ☆ 1985-86ء میں یہ تعداد 32 سے بڑھ کر 206 ہوگئی۔1986-87ء میں 136 نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔مساجد کی تعمیر اور بنی بنائی مساجد کے عطا ہونے کی رفتار میں حیرت انگیز طور پر جو اضافہ ہوا جس کا اندازہ مندرجہ ذیل تین سالوں کے جائزہ سے لگایا جا سکتا ہے: 1999ء میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1524، 2000ء میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1915، 2001ء میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2570 ہجرت کے 19 سالوں میں مجموعی طور پر کل 13065 نئی بیوت جماعت احمدیہ کو دنیا بھر میں قائم کرنے کی توفیق ملی۔اللہ کے فضل سے اسی تحریک کی بدولت خلافت خامسہ میں 2005 ء تک 181 ممالک میں یہ پودا پھیل چکا ہے اور بیوت الذکر کی تعداد بھی بڑھ کر (1984 ء سے تاحال) 13 ہزار 776 تک پہنچ گئی ہے۔احمدیہ مراکز تبلیغ کا قیام: الفضل مورخہ 5 اگست 2005ء) یورپ : 1984ء میں آٹھ ممالک میں کل تعداد سولہ تھی جو بڑھ کر اٹھارہ ممالک میں ایک سو اڑتالیس ہو چکی ہے۔ریکہ امریکہ میں تعداد 6 سے بڑھ کر 36 ہو چکی ہے۔کینیڈا: 1984 ء میں 5 مشن ہاؤسز تھے جن میں 5 کا اضافہ ہوا۔بعض پرانے مشن ہاؤسز فروخت کر کے گئی گنا بڑے مشن ہاؤسز خریدے گئے۔افریقہ 1984ء میں 14 ممالک میں کل تعداد 68 تھی اب 25 ممالک میں تعداد 656 ہو چکی ہے۔تراجم قرآن کریم دور خلافت رابعہ میں تراجم قرآن کریم کا تاریخ ساز کام ہوا۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے دیگر زبانوں میں معیاری اور مستند تراجم کا بے حد شوق اور جذبہ سے اہتمام کروایا۔چنانچہ آپ کے اکیس سالہ دور خلافت میں جن زبانوں میں معیاری تراجم کروا کر ان کی دیدہ زیب اور اعلیٰ معیار کی طباعت کا اہتمام ہوا، ان کی کل تعداد 57 ہو چکی ہے۔جن زبانوں میں مکمل تراجم کی اشاعت ہوئی ان کے نام درج ذیل ہیں۔نیز ان کے علاوہ دنیا کی کل 117 زبانوں میں مختلف مضامین پر مشتمل منتخب آیات کے تراجم بھی شائع کئے جا چکے ہیں: Albanian, Assamese, Bengali, Bulgarian, Chinese, Czech Danish, Dutch, English, 412