مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 411 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 411

تحریک کا پس منظر : وو اس تحریک کا پس منظر بیان کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: اس وقت ایسے مہلک ہتھیار ایجاد ہو چکے ہیں جن کے ذریعہ چند لمحوں میں وسیع علاقوں سے زندگی کے آثار تک مٹائے جا سکتے ہیں۔ایسے خطر ناک دور میں جب کہ انسان کی تقدیر لا مذہبی طاقتوں کے ہاتھ میں آچکی اور زمانہ تیزی سے ہلاکتوں کی طرف جا رہا ہے۔احمدیت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔آخری ان معنوں میں کہ اگر یہ بھی نا کام ہو گیا تو دنیا نے لازماً ہلاک ہو جانا ہے اور اگر کامیاب ہو جائے تو دنیا کو لمبے عرصہ تک اس قسم کی ہلاکتوں کا خوف دامنگیر نہیں رہے گا۔ہے دعوت الی اللہ کے ثمرات اور عالمی بیعت: المسیح (خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 1983ء) حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق پیغام دین حق کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کی سچی تڑپ اور حقیقی لگن کے ساتھ کام کیا۔تعلیم و تربیت کے جدید ذرائع سے بھر پور فائدہ اٹھایا، ہر احمدی کو داعی الی اللہ قرار دیا، جماعت 175 ممالک میں مضبوطی سے قائم ہو ئی اور صرف دس سالوں میں 17 کروڑ افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے جس کی تفصیل ذیل میں تحریر ہے: سال بیعتوں کی تعداد 204,308 1993 421,753 1994 847,725 1995 1,602,721 1996 3,004,585 1997 5,004,591 1998 10,820,226 1999 41,308,975 2000 81,006,721 2001 20,654,000 2002 میزان 164۔875,605 ما شاء الله دعوت الی اللہ کے ثمرات کی مزید جھلک: مختلف ممالک میں نئی جماعتوں کا قیام: 411