مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 410 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 410

☆ ☆ قلمی دوستی کے ذریعے دعوت الی اللہ کی تحریک ذیلی تنظیموں کے ضلعی اور علاقائی اجتماعات منعقد کرنے کی تحریک جنگی قیدیوں اور افغان مہاجرین کے لئے گرم کپڑے اور رضائیاں بنا کر مفت سپلائی کرنے کی سکیم اسلامی آداب و اخلاق کی ترویج و اشاعت (حیات ناصر جلد 1 صفحہ 606 تا 610) تحریکات خلافت رابعہ: خلافت رابعہ کی پہلی تحریک بیوت الحمد“: سپین (Spain) میں تعمیر بیت کی توفیق ملنے پر ہر احمدی کا دل حمد باری تعالیٰ سے لبریز تھا اس حمد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اکتوبر 1982ء (اخاء1361 ہش) میں ارشاد فرمایا کہ خدا کے گھر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہمیں غربا کے لئے مکان بنوانے کی طرف بھی متوجہ ہونا چاہئے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنی طرف سے اس فنڈ میں دس ہزار روپے دینے کا اعلان فرمایا۔(خطبه جمعه فرموده 29 اکتوبر 1982ء الفضل 27 نومبر 1982ء) تحریک کے ثمرات: اللہ کے فضل وکرم سے حضرت خلیفۃ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے عہد خلافت میں ہی87 کشادہ اور آرام دہ مکان بن گئے، پانچ سو افراد کو گھر کی حالت بہتر بنانے یا وسعت دینے کے لئے رقم دی گئی، اس طرح قادیان میں بھی 37 بیوت گئے جہاں درویشان قادیان کے خاندان یا ان کی بیوائیں رہائش پذیر ہیں۔کئے ( جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ صفحہ 115 مرتبہ شیخ خورشید احمد صاحب) خلافت خامسہ میں بیو ت الحمد کے تحت اب ان گھروں کی تعداد اللہ کے فضل سے ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔اس طرح تقریباً 652 مستحق خاندانوں کو ان کی ملکیتی زمین پر گھروں کی تعمیر اور توسیع کے لئے لاکھوں روپے کی امداد کی جا چکی ہے۔اور 66 یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی دوسری بابرکت تحریک: داعی الی اللہ بننے کی تحریک: (روز نامہ الفضل 27 اپریل 2006ء) سیدنا حضرت خلیفة اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1983 ء کے آغاز میں ہی اپنے متعدد خطبات جمعہ میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ موجودہ زمانہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہر احمدی مرد، عورت، جوان بوڑھا اور بچہ دعوت الی اللہ کے فریضہ کو ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں اتر آئے تا کہ وہ ذمہ داریاں کما حقہ ادا کی جاسکیں جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی ہیں۔410