مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 407
مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لئے یونیورسٹیوں اور بورڈوں میں اول، دوم، سوم آنے والوں کو سونے، چاندی کے تمغات دیئے جاتے ہیں۔صد سالہ جوبلی منصوبے کے شیریں ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ لمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری جلسہ سالانہ پر فرمایا:۔”اب ہم پندرھویں صدی میں خدا تعالیٰ کے بڑے عظیم نشانوں کو دیکھنے کے لیے داخل ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو سال گزرا ہے اس صدی کا، اس میں بھی بے انتہا نشان دکھائے ہیں اور بڑی عظمتوں کا نشان مثلاً 745 سال بعد سپین کی مسجد مکمل ہو گئی الحمد لله۔۔۔۔۔پھر ہم پھیلے مشرق کی طرف، ابھی ادھر نہیں گئے تھے، جاپان میں اللہ تعالیٰ نے ایک گھر کی خرید کا سامان پید اکر دیا۔دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر بڑی وسعت پیدا ہو رہی ہے کینیڈا اور امریکہ میں، پھر بڑی وسعت پیدا ہو رہی ہے افریقہ کے بہت سے حصوں میں۔میں تو حیران ہوں، حیرت میں ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عظمت میرے اس زمانہ میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز انسان کا اس نے ہاتھ پکڑا اور اعلان کیا کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا کردوں گا اور کر دیا۔خلافت ثالثہ کی تحریکات کی تفصیل: (حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 592 تا594) حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی سترہ سالوں پر پھیلی ہوئی لاتعداد تحریکات اور منصوبوں کی پوری طرح احاطہ نہیں کیا جا سکتا تا ہم زیادہ معروف منصوبے اور تحریکات یہ ہیں: تحریک جدید کے دفتر سوم کا اعلان ☆ ☆ وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجرا فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے پچیس لاکھ روپے کی تحریک وقف بعد از ریٹائرمنٹ (retirement) کی تحریک نوجوان گریجویٹس (Graduates) کے لئے تحریک وقف زندگی بد رسوم کے خلاف جہاد کی تحریک أَطْعِمُوا الْجَائِعَ یعنی مساکین کو کھانے کھلانے کی تحریک وقف عارضی کی تحریک ☆ ☆ مجالس موصیان کا قیام مجلس ارشاد کا قیام نصرت جہاں لیپ فارورڈ منصوبہ استحکام پاکستان کے لئے دعاؤں اور صدقات کی تحریک اتحاد بین المسلمین کی تحریک مکہ میں حج کی تاریخ کے مطابق دنیا بھر میں عید اضحی کی تقریب منانے کی خواہش کا اظہار گھوڑے پالنے کی تحریک 407