مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 404 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 404

1985-86ء میں غانا، نائیجیریا، سیرالیون گیمبیا، لائبیریا اور یوگنڈا میں 31 ہائر سیکنڈری سکول تھے۔سیکنڈری کے علاوہ پرائمری اور نرسری سکولوں کی مجموعی تعداد 174 تھی۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور مبارک میں کانگو اور آئیوری کوسٹ میں بھی سکولز کا قیام عمل میں آیا۔2003ء میں مجموعی طور پر افریقہ کے 8 ممالک میں 40 ہائر سیکنڈری سکولز ، 37 جونئر سیکنڈری سکولز۔238 پرائمری سکولز، 58 نرسری سکولز کام کر رہے ہیں اور کل تعداد 373 ہے۔گویا کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور ہجرت میں 199 سکولز کا اضافہ ہوا۔مجلس نصرت جہاں کے تحت ہسپتال: 1985-86ء میں 7 ممالک غانا، نائیجیریا، سیرالیون، گیمبیا، لائبیریا، آئیوری کوسٹ اور یوگنڈا میں 24 ہسپتال کام کر رہے تھے۔ان ممالک میں مزید وسعت کے علاوہ درج ذیل ممالک میں بھی ہسپتالوں کا اضافہ ہوا۔بُرکینا فاسو، بینین، کانگو اور تنزانیہ۔اور یوں اس وقت افریقہ کے 12 ممالک میں احمدیہ کلینکس اور ہسپتال کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ جماعت احمدیہ کے انتظامات کے تحت دنیا بھر میں سینکڑوں کلینکس اور ہومیو پیتھک ڈسپنسریاں بھی کام کر رہی ہیں۔اللہ کے فضل سے خلافت خامسہ میں مجلس نصرت جہاں کے تحت افریقہ کے 12 ممالک میں 37 ہسپتال اور کلینکس کام کر رہے ہیں۔اور 465 ہائر سیکنڈری سکولز اور جونئیر سکولز قائم ہو چکے ہیں۔موقع ( الفضل 5 اگست 2005ء وسیدنا طاہر سود نیئر مطبوعه جماعت برطانیہ - صفحہ 22) خلافت ثالثہ کی ایک اور بابرکت تحریک، صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ: احمدیت کی پہلی صدی کی تکمیل پر اظہار تشکر اور احمدیت کی دوسری صدی (جو غلبہ اسلام کی صدی ہے) کے شایان شان استقبال کی تیاری کے لیے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک جامع منصوبہ بنا کر اسے 1973ء کے جلسہ سالانہ کے پر جماعت کے سامنے پیش کیا اور اس کے دوسرے حصے یعنی تعلیمی منصوبے کا اعلان حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1979ء میں اس وقت فرمایا جب تاریخ اسلام میں آٹھ سو سال کے وقفے کے بعد پہلے احمدی مسلمان۔۔۔۔۔۔۔سائنس دان عبدالسلام نے فزکس میں دو امریکی سائنسدانوں کے ساتھ عالمی اعزاز ” نوبل انعام حاصل کیا۔غلبہ اسلام کی آسمانی مہم صد سالہ جوبلی منصوبہ کے ساتھ تعلیمی منصوبے کو بھی منسلک کرنے سے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ تھا کہ: ”جب تک تعلیمی بنیاد مضبوط نہ ہو کوئی شخص علوم قرآنی۔بہرہ ور نہیں ہو سکتا اور یہ کہ: ”جب انسان اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو جائے تو انسان کی مدد کے لئے خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن ہی آئے گا۔نیز یہ کہ: ”ہم اسلام کو اس وقت تک نہیں پھیلا سکتے جب تک یو رو پینوں کو تعلیم کے میدان میں شکست نہ دے دیں۔“ صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کا اعلان: حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 556) حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ 1973ء پر جماعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یہ خواہش تھی کہ جماعت صد سالہ جشن منائے یعنی وہ لوگ جن کو سواں سال دیکھنا نصیب ہو وہ صد سالہ جشن منائیں اور میں بھی اپنی اسی خواہش کا اظہار کرتا ہوں کہ صد سالہ جشن منایا جائے اس لیے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے اور میں نے بڑی دعاؤں کے بعد اور بڑے غور 404