مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 396 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 396

تحریکات خلافت ثالثه : حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمی اللہ تعالی کی پہلی بابرکت تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن: تحریک کا پس منظر: 1965ء کے تاریخی جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تکمیل میں حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب حج عالمی عدالت نے 19 دسمبر کو احباب کے سامنے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے بے مثال کارناموں اور عظیم الشان ان گنت احسانوں کی یاد گار کے طور پر پچیس لاکھ روپے کا ایک فنڈ قائم کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر رقوم پیش کرنے کی تحریک کی۔“ فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا اعلان: جدید، وقف جدید جلسہ سالانہ 1965ء کے اختتامی خطاب میں 21 دسمبر کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کل مخدومی و محترمی چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے احباب جماعت کی خدمت میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یاد میں ایک فنڈ قائم کرنے کی تحریک کی تھی اب مشورہ کے بعد اس فنڈ کا نام ”فضل عمر فاؤنڈیشن تجویز ہوا ہے۔اس فنڈ سے بعض ایسے کام لئے جائیں گے جن سے حضور (حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ) کو خاص دلچسپی تھی اس میں شک نہیں کہ موجودہ شکل میں صدر انجمن احمدیہ، تحریک انصار الله، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمديه، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی جو ذیلی تنظیمیں حضور (حضرت مصلح رضی اللہ عنہ) نے جماعت میں قائم فرمائی ہوئی ہیں وہ سب حضور (حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ) کی یاد گار ہیں اور جب تک یہ قائم ہیں اور جب تک ان تنظیموں کے اچھے اور خوشکن نتائج نکلتے چلے جائیں گے اس وقت تک حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کا نام اور کام بھی زندہ رہے گا اور دنیا عزت سے حضور (حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ) کو یاد کرتی رہے گی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم حضور (حضرت مصلح موعود موعود رضی اللہ عنہ) کی یاد میں صدقہ جاریہ کے طور پر نئی سکیمیں جاری نہ کریں اس لیے میں دوستوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام مالی قربانیوں پر قائم رہتے ہوئے اور ان میں کسی قسم کی کمی کئے بغیر بشاشت قلب کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں اور ساتھ ہی دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس فنڈ کو بابرکت کرے اور اس کے اچھے نتائج کا ثواب حضرت فضل عمر رضی اللہ عنہ کو بھی اور ہمیں بھی پہنچائے۔“ الفضل 24 فروری 1966 ء و حیات ناصر جلد اول - صفحہ 512 تا513 از محمود مجیب اصغر صاحب) تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کے ثمرات: اللہ تعالی کی خاص تائید و نصرت 396