مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 382 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 382

بتدائیہ: حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس زمانہ میں اسلام کی تجدید کے لیے مبعوث ہوئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی نشاة ثانیہ کے وقت مسلمانوں کی حالت زار کا جو نقشہ پیش فرمایا تھا وہی کمزور ایمانی، اخلاقی انحطاط اس دور میں نظر آتا ہے۔چنانچہ اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ: إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا - (ابو داؤد، كِتَابُ الْمَلَاحِمُ ، بَابٌ مَا يَذْكُرُ فِي قَرْنِ الْاثَةِ) ترجمہ: اللہ تعالی اس امت کے لیے ہر صدی کے سر پر ایک مجدد مبعوث فرمایا کرے گا جو آکر دین کی تجدید کرے گا۔ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت میں خلافت کے نظام کو قائم فرمایا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشن کو آگے ب کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے اس لئے خلافت ہی اب مجددیت کی غرض کو پورا کر رہی حضرت خلیفہ اُسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ 27 اگست 1993 ء میں فرمایا: میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایسے لوگ اگر سو سال کی عمریں بھی پائیں گے اور مر جائیں تو نامرادی کی حالت میں مریں گے اور کسی مجدد کا منہ نہیں دیکھیں گے، ان کی اولادیں بھی لمبی عمریں پائیں اور مرتی چلی جائیں اور اُن کی اولادیں بھی لمبی عمریں پائیں اور مرتی چلی جائیں، خدا کی قسم! خلافت احمدیہ کے سوا کہیں اور مجددیت کا منہ نہیں دیکھیں گی۔یہی وہ تجدید دین کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے جو ہر صدی کے سر پر ہمیشہ جماعت کی ضرورتوں کو پورا کرتا چلا جائے گا۔“ (ماہنامہ خالد مئی 1994) تجدید اسلام کی ان اغراض کو پورا کرنے کے لیے خلفاء نے جماعت کی روحانی و تربیتی رہنمائی کے لیے گاہے گاہے تحریکات جاری فرمائیں جن کی کچھ حد تک تفصیل اگلے صفحات میں دی جا رہی ہے۔تحریکات خلافت أولى حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی دو تحریکیں : دسمبر 1912ء کے آخر میں حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ نے دو اہم تحریکیں فرمائیں: (1) علم الرؤیا کا علم اللہ تعالیٰ نے بعض انبیاء کو عطا فرمایا اور ان سے ورثہ میں علمائے امت کو پہنچا۔چنانچہ پہلے مسلمانوں نے اس فن پر کامل اتعبیر اور تعطیر الانام وغیرہ عمدہ کتابیں لکھیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے تحریک فرمائی کہ ہم سے پہلے بزرگوں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا لیکن اب کئی نئی ایجادیں نکل آئی ہیں ہمیں نئی ضروریات کے لیے اس فن کی ضخیم کتاب تیار کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔(ب) دوسری تحریک حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے یہ فرمائی کہ مال غنیمت کی تقسیم کے لیے جو اللہ اور رسول کا حق ہے اس کا مصرف موجودہ زمانہ میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی، اس کی صفات، اس کے افعال اور اس کے کلام پاک کی اشاعت پر رسالے اور ٹریکٹ شائع کیے جائیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حصہ کی ادائیگی کے لیے حدیث شریف کی 382