مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 308
308 چودھویں تاریخ کی مشابہت کی وجہ سے بدر رکھا اور بتایا کہ یہ واقعہ چودہ تاریخ کو ہو گا۔چنانچہ وصیت باقاعدہ ، طور پر جو شائع ہوئی یعنی اس کے امین نواب محمد علی خان صاحب نے پڑھ کر سنائی تو چودہ تاریخ کو ہی سنائی اور اسی تاریخ کو خلافت کا فیصلہ ہوا۔“ تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1914 ء۔برکات خلافت صفحہ 41 تا46) دسمبر 1932ء کی رؤیا: وو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چند ہی دن ہوئے میں نے ایک اور رویا دیکھا: دروازہ پر آواز دی گئی ہے کہ باہر آئیں ایک ضروری کام ہے۔جب میں باہر آیا تو دیکھا کہ دروازہ پر شیخ عبدالرحمان صاحب قادیانی اور منشی برکت علی صاحب آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک پارسل ہے۔پارسل رسیوں سے بندھا ہوا ہے اور اوپر مہریں لگی ہوئی ہیں وہ کاغذات کا بنڈل معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے بڑے ادب سے کاغذات پیش کئے، میرا ہی ادب نہیں کیا بلکہ کاغذات کا بھی ادب کیا، کہا: یہ پارسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بصیغہ راز بھیجا ہے اور اس میں تاکیدی ارشاد فرمایا ہے اور یہ بھی کہ حاجی نبی بخش کو بھی شامل کر لیا جائے۔منشی برکت علی صاحب کے سپرد میں نے چندہ کشمیر کا کام کیا ہوا ہے اس وقت میرا ذہن اس طرف گیا کہ اس پارسل میں کشمیر کے متعلق خاص ہدایات ہیں تو میں اس کام میں خدائی ہاتھ سمجھتا ہوں۔“ جولائی یا اگست 1939ء کی رؤیا: حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرمایا: افضل 10 جنوری 1933 ، صفحہ 4) انگلستان اور جرمنی کی ابھی جنگ شروع نہیں ہوئی تھی کہ میں نے دھرم سالہ میں جہاں میں ان دنوں تبدیلی آب وہوا کے لئے مقیم تھا رویا دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں اور میرا منہ مشرق کی طرف ہے کہ ایک فرشتہ آیا اور اس نے جیسا کہ میرے سرشتہ دار ہوتے ہیں بعض کا غذات میرے سامنے پیش کر دیے وہ کاغذات انگلستان اور فرانس کی باہمی خط و کتابت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔مختلف ڈاکومنٹس (Documents) کے ہے جو بعد ایک ڈاکومنٹ میرے سامنے پیش کیا گیا میں نے اسے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک چٹھی انگریزی حکومت کی طرف سے فرانسیسی حکومت کو لکھی گئی ہے اور اس کا مضمون یہ ہے کہ ہمارا ملک سخت خطرہ میں گھر گیا ہے، جرمنی اس پر حملہ آور ہونے والا ہے اور قریب ہے کہ اسے مغلوب کر لے اس لئے ہم آپ سے خواہش کرتے ہیں کہ انگریزی اور فرانسیسی حکومتوں کا الحاق کر دیا جائے کہ دونوں کے شہریت کے حقوق یکساں ہوں۔یہ چٹھی پڑھ کر خواب میں میں سخت گھبرا گیا اور قریب تھا کہ اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی کہ یکدم مجھے آواز آئی کہ یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے یعنی اس حالت کے چھ ماہ بعد حالات بالکل بدل جائیں گے اور انگلستان کے خطرہ کی حالت جاتی رہے گی۔یہ رویا دھرم سالہ میں جولائی 1939ء کے آخر میں یا اگست کے شروع میں دیکھا تھا۔برطانیہ نے 17 جون 1940 ء کو فرانسیسی حکومت کو تار دیا کہ دونوں ملکوں کی حکومت ایک کر دی جائے اور فرانس کا برطانیہ سے الحاق کر دیا جائے۔حکومت ایک ہو، پاریمنٹس