مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 294 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 294

ساتھ ہوئی جس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مربیان معلمین کو زریں ہدایات سے نوازا۔الفضل 17-19-22 اپریل 2006ء) آسٹریلیا (Australia) میں ورود مسعود: 11 اپریل 2006ء کو سنگا پور کا دورہ مکمل فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی آسٹریلیا تشریف لے گئے۔آسٹریلیا ہ تشریف آوری کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مختلف فیملیز کو شرف ملاقات بخشا۔14 اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آسٹریلیا کے 22 ویں جلسہ سالانہ سے افتتاحی خطاب فرمایا۔15 اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ سے خطاب فرمایا۔18 اپریل کو حضور پرنور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نیشنل مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ آسٹریلیا کے ساتھ میٹنگ کی۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے باری باری تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور ہدایات سے سے نوازا۔اسی دورہ کے دوران حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خلافت جوبلی ہال کا سنگ بنیاد رکھا اور بیت المسرور کا افتتاح فرمایا۔الفضل 24-27-29 اپریل و 86 مئی 2006 ء حضور ایدہ اللہ تعالی کا دورہ نجی (Fiji): حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آسٹریلیا کے بعد والی منزل زمین کا یک کنارہ نبی کا ملک تھا۔128اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے براہ راست دنیا کے اس کنارے سے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔یہ دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک اہم دن اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اپنے نجی کے دورہ میں حضور ایدہ اللہ نے جزائر فجی کے جلسہ سالانہ سے جو دو دن جاری رہا بھی خطاب فرمائے۔130اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ مجلس عاملہ لجنہ و خدام الاحمدیہ کی میٹنگ ہوئی۔2 مئی 2006ء کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ جزیرہ (Taveuni) تشریف لے گئے۔یہ وہ جزیرہ ہے جہاں سے انٹر نیشنل ڈیٹ لائن گزرتی ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انٹرنیشنل ڈیٹ لائن کا معائنہ فرمایا۔3 مئی کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ ہال کا افتتاح بھی فرمایا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ نیوزی لینڈ (New Zealand): 4 مئی کو نجی کا کامیاب دورہ فرمانے کے بعد حضور ایدہ اللہ نیوزی لینڈ تشریف لے گئے۔الفضل18-19-22 مئی 2006ء) 5 مئی بروز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے 17 ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنفس نفیس شریک فرما ہوئے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ نیوزی لینڈ میں پہلا خطبہ جمعہ تھا جو حضور ایدہ اللہ تعالینے اس سر زمین پر دیا اور M۔T۔A پر براہ راست دیکھا اور سنا گیا۔نیوزی لینڈ کا یہ جلسہ سالانہ بیت المقیت میں منعقد ہوا۔اس دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت نیوزی لینڈ کی مختلف مجالس عاملہ سے میٹنگ فرمائیں اور ہدایات سے نوازا نیز پروفیسر کیمنٹ (Clement) صاحب کی قبر پر دعا بھی کی۔پروفیسر موصوف 1908ء میں قادیان آئے تھے اور دوبار 294