مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 295 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 295

حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات کی شرف حاصل کیا اور احمدیت قبول کر لی تھی اور آخر دم تک قائم رہے۔الفضل 31 مئی و یکم جون 2006ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ جاپان (Japan): 8 مئی 2006ء کو نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل فرمانے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ جاپان تشریف لے گئے جاپان کے دورہ کے دوران حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کروشیا (Croatia) کے سفیر سے بھی ملاقات فرمائی۔12 مئی کو جماعت جاپان کے 26 ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا جماعت جاپان کا یہ پہلا جلسہ سالانہ تھاجس میں خلیفہ المسیح نے بنفس نفیس شرکت فرمائی۔13 مئی 2006ء کو جلسہ جاپان کا اختتامی دن تھا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب فرمایا اس دورہ کے دوران حضور نے مختلف ذیلی تنظیموں کی مجالس عاملہ سے میٹنگ فرمائی اور ہیروشیما (Hiroshima) شہر کا وزٹ بھی فرمایا۔15 مئی 2006ء کو مشرق بعید کا کامیاب دورہ مکمل فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ واپس لندن تشریف لے گئے۔الفضل 2-3 جون 2006ء) 295