مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 293
کی حالت میں وفات پائی۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہ کو ہندوستان کا پہلا شہید قرار دیا ہے۔بعد میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 8 نکاحوں کا اعلان بھی فرمایا۔المسیح حضرت خلیہ اسح الخامس ایدہ اللہ کا سفر ہوشیار پور: الفضل 30 جنوری 2006ء) 8 جنوری 2006ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ قادیان سے ہوشیار پور کے لئے روانہ ہوئے۔ڈیڑھ گھنٹہ کے سفر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ہوشیار پور پہنچ گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال سرو دھرم سو بھاؤ نا کمیٹی کے صدر، ضلع ہوشیار پور کے D۔C، اے ایس پی اور D۔S۔P نے کیا۔اس سارے سفر کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالی کو مکمل پولیس سکیورٹی دی گئی۔بعد ازاں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اس تاریخی مکان میں تشریف لے گئے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چلہ کشی کی تھی اور چالیس دن مسلسل دعاؤں میں گزارے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چلہ کشی والے بالائی مکان میں بڑی لمبی اور پرسوز دعا کروائی اور اس جگہ کو بھی دیکھا جہاں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنے سفر ہوشیار پور کے دوران 20 فروری 1944ء کو خطاب فرمایا تھا اور اپنے ” مصلح موعود ہونے کا اعلان فرمایا تھا۔رات سوا آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ واپس قادیان تشریف لے آئے۔( افضل 15 مارچ 2006ء) 11 جنوری 2006ء کو حضور پر نور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جامعہ احمدیہ قادیان کا جائزہ لیا اور طلبا کو زریں ہدایات سے نوازا۔( الفضل 16 مارچ 2006ء) 13 جنوری کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نور ہسپتال قادیان کی نئی عمارت کا افتتاح فرمایا۔15 جنوری کو قادیان سے لندن واپسی کا اُداس دن تھا۔جب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ قادیان سے روانہ ہوئے تو ہر طرف سے سسکیوں کی آوازیں آرہی تھیں۔قادیان سے بٹالہ امرتسر اور دہلی سے ہوتے ہوئے حضور پر نور ایدہ اللہ تعالیٰ 17 جنوری 2006ء کو ساڑھے بارہ بجے برٹش ائر ویز کے طیارے سے روانہ ہوئے اور 9 گھنٹے کے سفر کے بعد بخیر و عافیت واپس لندن پہنچ گئے۔(الفضل 18 مارچ 2006ء) حضرت خلیفة امسح الخامس ایدہ اللہ تعالٰی کا دورہ مشرق بعید (Far East): سنگا پور (Singapore) کا دورہ: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ 4 اپریل 2006 ء کو مشرق بعید کے دورے پر روانہ ہوئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی پہلی منزل سنگا پور تھی۔12 گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سنگا ! پہنچے جہاں احباب جماعت نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا پر تپاک استقبال کیا۔7 اپریل کو حضور خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور مختلف فیمیلیز سے ملاقاتیں فرمائیں۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بیت طہ ملحقہ احاطہ میں جماعت سنگا پور کے مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔9اپریل کو سنگا پور، ملائشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی کے مربیان و معلمین کی اجتماعی میٹنگ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے 293