مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 285
آئیوری کوسٹ، غانا اور نائیجیریا تشریف لے گئے۔22 جنوری کو خطبہ جمعہ حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے گیمبیا کے شہر سبا (Saba) میں ارشاد فرمایا جس میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں تحریک نو کی تحریک کا اعلان فرمایا۔دورہ گیمبیا کے دوران حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے گیمبیا کی دو بیوت الذکر کا افتتاح فرمایا۔24 جنوری کو حضور رحمہ اللہ تعالی سیرالیون (Sierra Leon) پہنچے۔سیرالیون کی چھ جماعتوں کا دورہ فرمایا، صدر مملکت سیرالیون سے ملاقات فرمائی اور دو پریس کانفرنسز کیں۔29 جنوری کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سیرالیون میں جامعہ احمدیہ قائم کرنے کا اعلان فرمایا۔31 جنوری کو حضور رحمہ اللہ تعالی لائبیریا (Liberia) پہنچے اور صدر مملکت لائبیریا سے ملاقات فرمائی۔2 فروری کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ آئیوری کوسٹ (Ivory Coast) پہنچے اور صدر مملکت آئیوری کوسٹ سے ملاقات فرمائی اور دارالحکومت عابد جان میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔اس کے بعد حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ غانا (Ghana) پہنچے اور مشن ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح فرمایا۔حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے غانا کے صدر سے ملاقات فرمائی اور پھر اکرافو (Acrawfu) کے مقام پر غانا کے سب سے پہلے احمدیہ چیف مہدی آپاپا (Chief Mahdi Apapa) کی قبر پر دعا کی۔19 فروری کا خطبہ جمعہ حضورانور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نائیجیریا (Nigeria) کے شہر اجو کورو (Ojokoro) میں ارشاد فرمایا۔حضرت خلیفة المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ مشرقی افریقہ: الفضل 12 جون 2003 ء ) 26اگست تا28 ستمبر 1988ء کو حضورانور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مشرقی افریقہ کا دورہ فرمایا۔یہ کسی بھی خلیفہ المسیح کا مشرقی افریقہ کا پہلا دورہ تھا۔بنیاد رکھا۔31اگست کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے شیاندا ( کینیا ) میں نئی بیت الذکر کا افتتاح فرمایا نیز مشن ہاؤس اور مدرسہ کا سنگِ یکم ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ہلٹن ہوٹل کینیا (Kenya) میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔احمد یہ قبرستان میں رفقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبروں پر دعا بھی کروائی۔3 ستمبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ یوگنڈا تشریف لے گئے اور وزیر اعظم یوگنڈا (Uganda) سے ملاقات فرمائی۔8 ستمبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ تنزانیہ (Tanzania) تشریف لے گئے اور دارالسلام یونیورسٹی سے خطاب فرمایا۔(الفضل 16 جون 2003ء) 10 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دارالسلام میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔حضور رحمہ اللہ تعالی مورو گورو (تنزانیہ) میں احمدیہ ڈسپنسری کا افتتاح فرمایا۔نیز کسومو کے مقام پر نئے احمدیہ ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔13 ستمبر کو ایک اور بیت الحمد واقع ڈوڈوما (تنزانیہ) کا افتتاح فرمایا۔اگلے دن حضور انور رحمہ اللہ تعالی نیامری عبیدی صاحب کی قبر پر دعا کی، وزیراعظم تنزانیہ سے ملاقات فرمائی۔15 ستمبر کو حضور انور ماریشس تشریف لے گئے۔اس جزیرے کے ایک مقام (New Grove) میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک بیت الذکر کا سنگ بنیاد رکھا۔نیز ملٹری کوارٹرز میں بیت الذکر کا افتتاح فرمایا۔285