مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 267
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت کے اخلاص و وفا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: انڈونیشینز (Indonesians) کا میں ذکر کر رہا تھا جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ان کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا ہے اللہ تعالیٰ۔اور ہر جگہ یہی نظارے دیکھنے میں آئے ہیں خطبہ کے بعد جس میں خطبہ کا ذکر کر رہا تھا سنگا پور کے، آپس میں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے تھے یہ لوگ۔اور اس بات پر قائم تھے کہ اللہ تعالیٰ ان کی حالت بدلے گا۔اور وہ مزید تائیدات کے نظارے دیکھیں گے۔انشاء اللہ۔سنگا پور میں ملائشیا اور انڈونیشیا کے علاوہ جن کی بڑی تعداد وہاں آئی ہوئی تھی بعض دوسرے ملکوں کے بھی چند لوگ آئے تھے، فلپائن، کمپوڈیا، پاپوا نیو گنی، تھائی لینڈ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب اخلاص و وفا کے نمونے دکھانے والے تھے۔بعض چند سال پہلے کے احمدی تھے، مرد بھی اور خواتین بھی لیکن خلافت سے تعلق اور وفا کے جو اظہار تھے وہ دیکھ کر حیرت ہوتی تھی۔وہاں آنے کا بھی کافی خرچ ان کو کرنا پڑا، کافی دور کے بھی علاقے ہیں، کرایہ خرچ کر کے آئے تھے، ٹکٹ وغیرہ کافی مہنگا ہے۔ان کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود کے ان الفاظ کی سچائی ثابت ہوتی ہے کہ وہ خدا کے گروہ ہیں جن کو خدا آپ سنبھال رہا ہے۔“ خطبه جمعه فرموده مؤرخہ 19 مئی 2006 ء بیت الفتوح لندن) 267