مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 224 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 224

بڑھ کر دس لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گیا۔نومبر 1960ء سے 1966 ء تک آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نائب صدر خدام الاحمدیہ رہے۔1960ء کے جلسہ سالانہ پر آپ رحمہ اللہ تعالی نے پہلی مرتبہ اس عظیم اجتماع میں خطاب فرمایا۔اس کے بعد قریباً ہر سال ہی جلسہ سالانہ کے موقع پر خطاب فرماتے رہے۔1961ء میں آپ رحمہ اللہ تعالی افتا کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔1966ء سے 1969 ء تک مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے صدر رہے۔یکم جنوری 1970ء کو فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔1974ء میں جماعت احمدیہ کے ایک نمائندہ پانچ رکنی وفد نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نور اللہ مرقدہ کی قیادت میں پاکستان اسمبلی کے سامنے جماعت احمدیہ کے مؤقف کی حقانیت کو دلائل و براہین سے واضح کیا۔آپ رحمہ اللہ تعالیٰ اس وفد کے ایک رکن تھے۔یکم جنوری 1979 ء کو آپ رحمہ اللہ تعالیٰ صدر مجلس انصار اللہ مقرر ہوئے اور خلیفہ منتخب ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔1970 ء میں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ احمدیہ آرکیٹکٹس اینڈ انجینئر ایسوسی ایشن (Ahmadiyya Archetects and Engineers Association) کے سرپرست (Patron) مقرر ہوئے۔جلسہ سالانہ 1970ء کے موقع پر اس ایسوسی ایشن نے جلسہ کی تقاریر کے ساتھ ساتھ انگریزی اور انڈو نیشین زبان میں ترجمہ پیش کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا دور خلافت: 10 جون 1982ء کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس بعد نماز ظہر بیت مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل الاعلیٰ تحریک جدید منعقد ہوا اور آپ کو خلیفہ امسیح الرابع منتخب کیا گیا اور تمام حاضرین مجلس نے انتخاب کے معاً بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیعت کی۔حضور رحمہ اللہ تعالی 28 جولائی 1982 ء کو یورپ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔آپ رحمہ اللہ تعالیٰ کے پروگرام کا بڑا مقصد مختلف مشنز (Missions) کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مسجد بشارت سپین (Spain) کا معینہ پروگرام کے مطابق افتتاح کرنا تھا۔اس سفر میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریلیا، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، سپین اور انگلستان کا دورہ دورہ کیا اور وہاں کے مشنز (Missions) کا جائزہ لیا۔سفر کے دوران تبلیغ و تربیت اور مجالس عرفان کے علاوہ استقبالیہ تقاریب، 18 پریس کانفرنسوں اور زیورک میں ایک پبلک لیکچر کے ذریعہ اہل یورپ کو پیغام حق پہنچایا۔انگلستان میں دو نئے مشن ہاؤسز کا افتتاح کیا۔یورپ کے ان ممالک میں ہر جگہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس شوری کا نظام قائم فرمایا۔نیز حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے تمام ممالک کے احمدیوں کو توجہ دلائی کہ وہ شرح کے مطابق لازمی چندوں کی ادائیگی کریں 10 ستمبر 1982ء کو حسب پروگرام حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بشارت سپین کا تاریخ ساز افتتاح فرمایا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے اور محبت و پیار سے اہل یورپ کے دل اسلام کے لئے فتح کئے جائیں گے۔مسجد بشارت پیدرو آباد کے افتتاح کے وقت مختلف ممالک سے آنے والے قریباً دو ہزار نمائندے اور دو ہزار کے قریب اہالیانِ سپین نے شرکت کی۔ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعہ بیت بشارت کے افتتاح کا سارے یورپ بلکہ دوسرے ممالک میں بھی خوب چرچا ہو اور کروڑوں لوگوں تک سرکاری ذرائع سے اسلام کا پیغام پہنچ گیا۔اَلحَمدُ لِلهِ عَلى ذلِکَ۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کے فضل سے یورپ میں اب ایسی ہوا چلی ہے کہ اہل یورپ دلیل سننے کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔دو ابتدائی بابرکت تحریکات: 224