مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 170
لینا کیونکہ مسیح موعود علیہ السلام کے بعد یہی اوّل خلیفہ ہوں گے۔چنانچہ جب شہید مرحوم جانے لگے تو مولوی صاحب سے حدیث بخاری کے دو تین صفحے پڑھے اور ہم سے فرمایا کہ: یہ میں نے اس لئے پڑھے ہیں کہ تا میں بھی ان کی شاگردی میں داخل ہو جاؤں، حضرت صاحب علیہ السلام کے بعد یہ خلیفہ اول ہوں گے۔“ شهید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبداللطیف چشم دید واقعات از سید احمد نور کابلی صفحہ 9-10 شائع کردہ احمد اکیڈمی) خلافت ثانیہ کے متعلق پیشگوئیاں: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَ يُولَدُ لَهُ۔(مشكوة كتاب الفتن باب نزول عیسی جلد نمبر 3 صفحہ 49 ناشر مکتبہ رحمانیہ لاہور ) ترجمہ : حضرت عیسی علیہ السلام دُنیا میں تشریف لائیں گے وہ شادی کریں گے اور ان کو اولاد دی جائے گی۔ارشاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام: اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: یہ پیش گوئی کہ مسیح موعود کی اولاد ہو گی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی نسل سے ایک شخص " کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہو گا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا جیسا کہ میری بعض پیشگوئیوں میں خبر آچکی ہے۔" حضرت شاہ نعمت اللہ صاحب ولی رحمہ اللہ تعالی کی پیش گوئی (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 325) حضرت شاہ نعمت اللہ صاحب ولی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے منظوم کلام میں آنے والے موعود اقوام عالم کے متعلق بڑی صراحت کے ساتھ پیش گوئی فرمائی اور اس امام مہدی ومسیح موعود کی وفات کے بعد اس کے عظیم فرزند کے متعلق بھی پیشگوئی فرمائی۔چنانچہ آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ور اوچوں شود تمام بکام پسرش یادگار می بینم 66 الاربعين في احوال المهدین صفحه 47 از حضرت شاہ اسماعیل شہید ) جب اس کا زمانہ کامیابی کے ساتھ گزر جائے گا تو اس کے نمونہ پر اس کا فرزند یادگار رہ جائے گا۔ایک شامی بزرگ کی پیش گوئی: پانچویں صدی ہجری کے ایک شامی بزرگ نے اپنے منظوم کلام میں مہدی اور ایک عربی النسل شخص کے ظہور کے بعد ایک موعود وجود کی خبر دیتے ہوئے فرماتے ہیں: 170 وَمَحْمُودٌ سَيَظْهَرُ بَعْدَ هَذَا