مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 15
پاکستانی شہری کی حیثیت سے بھی یہ فرض بنتا ہے کہ آسمانی آفت کی وجہ سے ملک میں جو تباہی آئی ہے اس کی بحالی کے لئے ملک کی مدد کریں۔“ (خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 2005ء الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 نومبر 2005ء) فنڈز (funds) کا قیام: تحریک حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ : کالج فنڈ (College Fund) کی تحریک: نو جوانوں کی علمی و تربیتی ضروریات کو بہتر رنگ میں پورا کرنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ چندہ کی تحریک فرمائی اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے اس مد میں گیارہ ہزار روپیہ چندہ ادا فرمایا۔تحریک حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ: مریم شادی فنڈ : الفضل 23 مئی 1944ء) میں شکر نعمت کے طور پر اپنی والدہ مرحومہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔اب ان کی یاد میں، ان کے احسان کا بدلہ تارنے کے لئے ، احسان کا بدلہ تو نہیں اتارا جا سکتا مگر ان کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر، میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جو بھی بیٹیاں بیاہنے والے ہیں اور غربت کی وجہ سے ان کو کچھ دے نہیں سکتے۔۔۔۔۔۔جن کی بیٹیاں بیاہنے والی ہیں اور انھیں مدد کی ضرورت ہے حسب توفیق میں اپنی طرف سے بھی کچھ ان کو پیش کرتا ہوں اگر میرے اندر توفیق نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالیٰ کی جماعت غریب نہیں ہے، بہت روپیہ ہے جماعت کے پاس۔تو انشاء اللہ جماعت کے کسی فنڈ سے ان کی مدد کر دی جائے گی مگر ان کو توفیق مل جائے گی کہ ان کی بیٹیاں خیر و خوبی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں۔“۔۔۔۔۔(خطبہ جمعہ 21 فروری 2003ء - الفضل انٹر نیشنل 28 مارچ 2003ء) عمومی تحریکات خلافت برائے عالمة الناس وعامة المسلمين: تحریک حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ : 15