مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 14 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 14

خدام کے ذریعے متاثر افراد کی امداد فرمائی اور اس سلسلہ میں احمدی نوجوانوں کو خطرات میں پڑ کر متاثر افراد کی جان اور مال جانے کے لئے عملی طور پر تیار کیا۔حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ جب کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ بیرون ملک تشریف لے گئے تھے کوپن ہیگن سے جماعت کے نام پیغام بھیجتے ہوئے فرمایا: پاکستان کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں۔“ تحریک حضرت خلیفة لمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی: 1 جاپان (Japan ) میں آنے والے زلزلہ کیلئے دعا کی تحریک: (حیات ناصر - صفحہ 646-647) میں جماعت کو عمومی طور پر دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔جاپان کا حالیہ زلزلہ بہت ہی بھیانک اثرات کا موجب بنا ہے۔ہے۔“ رت خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ڈش انٹینا کے ذریعہ جاپان کی جماعت کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ: " آپ کی مالی توفیق تھوڑی ہے مگر جتنی بھی ہے دیتے چلے جائیں۔“ (2 (ارشادات بیان فرموده 4، 5 فروری 1995ء۔روزنامہ الفضل 11 فروری 1995ء) روانڈا (Rwanda) کے مظلومین کی امداد کے لئے تحریک: رہے ہیں روانڈ (Rwanda) کے مظلوم ہیں جو خصوصاً زائر میں انتہائی دردناک حالات میں زندگی گزار cholera پھیلا ہوا ہے، مصیبتوں میں مبتلا ہیں، ان کے لئے میں اپنی طرف سے ایک ہزار پونڈ کا معمولی نذرانہ پیش کر کے جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ توفیق کے مطابق دیں۔“ (خطبه جمعه فرمودہ 22 جولائی 1994 ء - الفضل انٹر نیشنل 26 اگست تا یکم ستمبر 1994ء) حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی شمالی پاکستان اور کشمیر کے علاقہ میں آنے فرمایا: والے زلزلہ کے متاثرین کی امداد کیلئے جماعت کو تحریک: گو کہ اس زلزلہ کے بعد سے فوری طور پر ہی افراد جماعت بھی اور جماعت احمدیہ پاکستان بھی اپنے ہم وطنوں کی۔جہاں تک ہمارے وسائل ہیں، مصیبت زدوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن میں پھر بھی ہر پاکستانی احمدی سے یہ کہتا ہوں، ان کو یہ توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ ان حالات میں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں حتی المقدوران کی مدد کریں۔جو پاکستانی احمدی باہر کے ملکوں میں ہیں ان کو بھی بڑھ چڑھ کر لوگوں کی بحالی اور ریلیف کے کام میں حکومت پاکستان کی مدد کرنی چاہئے۔۔۔۔۔۔ایک 14