مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 336 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 336

336 آیت: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَحِيبُوا لِى وَالْيُؤْمِ لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (سورة البقره آیت 187) اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے۔پس چاہئے کہ وہ بھی میری بات پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔(ترجمه از قرآن کریم اردو ترجمه از حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ) د حدیث عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْزِلُ رَبُّنَا كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حَتَّى يَبْقَى تُلْتُ اللَّيْلِ الآخِرِ فَيَقُولُ: مَنْ يَدْعُونِى فَاسْتَجِيْبَ لَهُ مَنْ يَّسْأَ لُنِي فَأُعْطِيَهِ، وَمَنْ يَسْتَغْفِرُ نِي فَاغْفِرَ لَه (ترمذی کتاب الدعوات) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارا رب ہر رات قریبی آسمان تک نزول فرماتا ہے جب رات کا تیسرا حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھے پکارے تو میں اس کو جواب دوں، کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اُس کو دوں، کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تو میں اس کو بخش دوں۔حدیث: عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ حَيْ كَرِيمٌ يَسْتَحْيِ إِذَا رَفَعَ الرَّجُلُ إِلَيْهِ يَدَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا خَائِبَيْنِ (ترمذی کتاب الدعوات) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بڑا حیا والا ، بڑا کریم اور سخی ہے۔جب بندہ اُس کے حضور اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتا ہے تو وہ اُن کو خالی اور ناکام واپس کرنے سے شرماتا ہے۔ارشاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام: حضرت مسیح موعود علیہ السلام قبولیت دعا کے متعلق فرماتے ہیں: ہے بلکہ یاد رہے کہ خدا کے بندوں کی مقبولیت پہچاننے کے لئے دعا کا قبو ل ہونا بھی ایک بڑا نشان ہوتا استجابت دعا کی مانند اور کوئی بھی نشان نہیں کیونکہ استجابت دعا سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک بندہ کو جناب الہی