خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 376 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 376

۳۷۲ برکات و کمالات نبوت سے فیضیاب خلافت حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: وو سوخدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس نبی کریم کے خلیفے وقتاً فوقتاً بھیجتا رہوں گا اور خلیفہ کے لفظ کو اشارہ کے لئے اختیار کیا گیا کہ وہ نبی کے جانشین ہوں گے اور اس کی برکتوں میں سے حصہ پائیں گے جیسا کہ پہلے زمانوں میں ہوتا آیا ہے۔“ ( شهادة القرآن ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳۹) اگر یہ کہا جائے کہ موسوی سلسلہ میں تو حمایت دین کے لئے نبی آتے رہے اور حضرت مسیح بھی نبی تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ مرسل ہونے میں نبی اور محدث ایک ہی منصب رکھتے ہیں اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے نبیوں کا نام مرسل رکھا۔ایسا ہی محد ثین کا نام بھی مرسل رکھا۔اس اشارہ کی غرض سے قرآن شریف میں وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُل آیا ہے۔اور یہ نہیں کہ وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالْأَنْبِيَاء۔پس یہ اس کی طرف اشارہ ہے کہ اس سے مراد مرسل ہیں۔خواہ وہ رسول ہوں یا نبی ہوں یا محدث ہوں۔چونکہ ہمارے سید و رسول تیم خاتم الانبیاء ہیں اور بعد آنحضرت لا کوئی نبی ! نہیں آسکتا اس لئے اس شریعت میں نبی کے قائم مقام محد ث رکھے گئے۔“ (شہادۃ القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۲۴،۳۲۳) جس طرح موسوی سلسلہ میں خلفاء مرسل تھے اسی طرح محمدی سلسلہ میں خلفاء محدّث مجد داور خلفائے راشدین تھے گو وہ نبی نہیں کہلائے۔مگر كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيل تھے۔” ہم کب کہتے ہیں کہ مجد داور محدث دنیا میں آکر دین میں سے