خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 237 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 237

۴۲) وقف تو بچوں کو عربی اور اردو پڑھائی جائے ۴۳) کفالت یتامی ۴۲) عالمی منصوبے ۴۳) تاریخ فتح یاب بزرگان سلسله ۴۶) جرمنی میں سومساجد کی تعمیر ۴۷) آئندہ ہر ملک میں ذیلی تظیموں کے صدر ہوں گے جو براہ راست خلیفۃالمسیح کے زیر ہدایت کام کریں گے پانچ بنیادی اخلاق اور قیام عبادات کی تحریک ۴۹) افریقہ و بھارت فنڈ ۵۰) ۱۹۹۰ ء کارمضان بطور شکرانه سال تشکر ۵۱) صاحب لقاء اصحاب پیدا کرنے کے لئے دعائے خاص کی تحریک ۵۲) تبلیغی مساعی میں تیزی کی تحریک اور عالمی بیعت کا اجراء ۵۳) عالمی طور پر ہو میو پیتھی علاج کو رواج دینے کی تحریک ۵۴) غریب بچیوں کی شادی کے لئے ” مریم شادی فنڈ“ کی تحریک بیوت الحمد تحریک سپین میں سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی مسجد کے افتتاح سے واپسی پر حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۲ء کو مسجد اقصیٰ ربوہ میں اس مالی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: اس سلسلہ میں مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مضمون بھی سمجھایا جس کا اب میں یہاں اعلان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اللہ کا گھر بنانے کے شکرانے کے طور پر خدا کے غریب بندوں کے گھروں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے اس طرح یہ حمد کی عملی شکل ہوگی“۔