خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 99 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 99

۹۸ اطاعت کی نعمت ہے جو خدا کی رحمتوں کا امید وار اور وارث بناتی ہے اور اسی منصب کی نافرمانی خدا کی رحمتوں سے دور کرتی ہے اور مایوسی کی تاریکیوں میں اتارتی ہے۔یہی وجوہات ہیں کہ جن کی بناء پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اور آنحضرت ہم نے احادیث میں بڑی کثرت کے ساتھ اطاعت پر زور دیا ہے کیونکہ ہر نظام کے استحکام اور اس کی مضبوطی کا دارو مدار اطاعت پر ہے مگر جماعت مومنین کی زندگی کا دارو مدار اور اس کی ترقی کا انحصار خاص طور پر اطاعت خلافت پر اور اس کے نظام کی ہرا کائی کی اطاعت اور تابعداری پر ہے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں: ایمان نام ہے اس بات کا کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ نمائندہ کی زبان سے جو بھی آواز بلند ہو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کی جائے۔۔۔۔۔۔۔ہزار دفعہ کو ئی شخص کہے کہ میں مسیح موعود پر ایمان لاتا ہوں، ہزار دفعہ کوئی کہے کہ میں احمدیت پر ایمان رکھتا ہوں خدا کے حضور اس کے ان دعووں کی کوئی قیمت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ اس شخص کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہیں دیتا جس کے ذریعہ خدا اس زمانہ میں اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔جب تک جماعت کا ہر شخص اس کی اطاعت میں اپنی زندگی کا ہرلمحہ بسر نہیں کرتا اس وقت تک کسی قسم کی فضیلت اور بڑائی کا حقدار نہیں ہوسکتا“۔اسی طرح آپ نے تاکید فرمائی کہ منہ سے نکلے وہ عمل کئے بغیر نہیں چھوڑ نا“۔(افضل ۱۵ نومبر ۱۹۶۴ صفحه ۶) ” خلیفہ استاد ہے اور جماعت کا ہر فردشاگرد۔جو لفظ بھی خلیفہ کے ( الفضل ۲ / مارچ ۱۹۷۴ء صفحه ۳) اطاعت خلافت کیوں جزو ایمان ہے ؟ اس کا عرفان دیتے ہوئے حضرت سید محمد اسمعیل شہید لکھتے ہیں کہ شریعت در اصل کتاب اللہ سنتِ رسول اور احکام خلیفتہ اللہ کا نام ہے اس لئے اس