خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 47
۴۷ جسے خدا نے بنایا۔خدا نے جس کو چن لیا اُس کو چن لیا۔خالد بن ولید نے ۶۰ آدمیوں کے ہمراہ ۲۰ ہزار آدمیوں پر فتح پائی۔عمرؓ نے ایسا نہیں کیا۔مگر خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ ہی ہوئے۔حضرت عثمان کے وقت میں بڑے جنگی سپہ سالار موجود تھے، ایک سے ایک بڑھ کر جنگی قابلیت رکھنے والا ان میں موجود تھا۔سارے جہاں کو اس نے فتح کیا، مگر خلیفہ عثمان ہی ہوئے۔پھر کوئی تیز مزاج ہوتا ہے، کوئی نرم مزاج، کوئی متواضع ، کوئی منکسر المزاج ہوتے ہیں، ہر ایک کے ساتھ سلوک کرنا ہوتا ہے جس کو وہی سمجھتا ہے۔جس کو معاملات پیش آتے ہیں۔تائید و رضائے الہی خطبات محمود جلد ۴ صفحه ۷۲ ، ۷۳ بحوالہ خطبات مسرور جلد ۲ صفحه ۲۴۶،۳۴۵) اس انتخاب الہیہ کا منطقی اور واقعاتی نتیجہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے اس انتخاب کو تنہا نہیں رہنے دیتا۔وہ اس کے ساتھ ہوتا ہے اور علی منہاج النبوۃ اس کی تائید و نصرت فرماتا ہے۔اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا امتیازی سلوک ہوتا ہے جس کا اعلان وہ ان الفاظ میں فرماتا ہے کہ "إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسَلَنَا وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْأَشْهَادُ (المومن : ۵۲) ترجمہ: یقینا ہم اپنے رسولوں کی اور ان کی جو ایمان لائے ، اس دنیا کی زندگی میں بھی مدد کریں گے اور اس دن بھی جب گواہ کھڑے کئے جائیں گے۔حضرت خلیفہ ایسیح الاوّل فرماتے ہیں : ” خدا جسے خلیفہ مقرر کرتا ہے اسے اپنی جناب سے موئید ومنصور کرتا ہے۔“ ( درس القرآن صفحه ۵۷۲)