خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 417
۴۱۳ معترضین کی نظر میں نا اہل ہونے کے باوجود نہایت اہم جماعتی ذمہ داریاں آپ کے سپر دفرماتے تھے۔یہاں تک بھی چہ میگوئیاں کی جاتیں کہ اپنے بعد میاں محمود کوخلیفہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔اپنی آخری بیماری میں حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کا یہ فرمانا اسی اعتراض کے پیش نظر تھا کہ : وہ جو کہتا ہے کہ فلاں شخص کو میں نے خلیفہ مقرر کر دیا ہے غلط ہے۔مجھے کیا علم ہے کہ کون خلیفہ ہوگا اور کیا ہوگا۔کون خلیفہ بنے گا یا مجھ سے بہتر خلیفہ ہوگا۔میں نے کسی کو خلیفہ نہیں بنایا۔میں کسی کو خلیفہ نہیں بناتا۔میرا یہ کام نہیں۔خلیفے اللہ ہی بناتا ہے۔میرے بعد بھی اللہ ہی بنائے گا“۔(الحکم ۲۸ فروری ۱۹۱۴ء)