خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 412 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 412

▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ جسے خدا نے بنایا۔خدا نے جس کو چن لیا اُس کو چن لیا۔خالد بن ولید نے ۶۰ آدمیوں کے ہمراہ ۶۰ ہزار آدمیوں پر فتح پائی۔عمر نے ایسا نہیں کیا۔مگر خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ ہی ہوئے۔حضرت عثمان کے وقت میں بڑے جنگی سپہ سالار موجود تھے، ایک سے ایک بڑھ کر جنگی قابلیت رکھنے والا ان میں موجود تھا۔سارے جہاں کو اس نے فتح کیا، مگر خلیفہ عثمان ہی ہوئے۔پھر کوئی تیز مزاج ہوتا ہے، کوئی نرم مزاج، کوئی متواضع ، کوئی منکسر المزاج ہوتے ہیں، ہر ایک کے ساتھ سلوک کرنا ہوتا ہے جس کو وہی سمجھتا ہے۔جس کو معاملات پیش آتے ہیں۔خطبات محمود جلد ۴ صفحه ۷۲ ، ۷۳ بحوالہ خطبات مسرور جلد ۲ صفحه ۲۴۶،۳۴۵) پس اس کرہ ارض پر خدا تعالیٰ کی صفات کا سب سے زیادہ مظہر نبی کے بعد اگر خلیفہ وقت ہے تو پھر معترض کا اعتراض ابلیس کے آباء و استکبار کے علاوہ اور کچھ نہیں۔