خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 397
۱۳۹۳ ظلمی طور پر رسول کے کمالات کے ہمراہ ہوگا۔خلافتِ ظاہری اور روحانی و باطنی کی بحث علمی طور پر مسئلہ خلافت کے پہلوؤں کو واضح کرتی ہے، ان سے بیک وقت دومتوازی خلیفوں کے نظریہ کا استدلال ایک جاہلانہ جسارت ہے۔خلافتِ روحانی و باطنی مجددین مصلحین اور محد ثین وغیرہ کی خلافت ہے اور خلافتِ راشدہ اس کی بلند اور ا<mark>علی</mark>ٰ ترین صورت ہے۔حضرت مسیح موعود <mark>علی</mark>ہ السلام کے خلفائے راشدین آپ کی طرح دنیوی بادشاہت وحکومت کے ساتھ نہیں ہوں گے۔حضرت مسیح موعود <mark>علی</mark>ہ السلام آنحضرت لم کی امت کے خاتم الخلفاء ہیں۔آپ آنحضرت ﷺ کے فیض سے آپ کے ظلت میں خلافت روحانی کی ہرقسم میں ایک بلند اور ا<mark>علی</mark>ٰ ترین مقام رکھتے ہیں۔