خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 384
۳۸۰ وو سب میرے بعد مل کر کام کرو حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’ چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین میں متفرق آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو۔مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔اور جب تک کوئی خدا سے روح القدس پا کر کھڑا نہ ہوسب میرے بعد مل کر کام کرو۔“ الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۷،۳۰۶) بیعت کا تعلق بھی بادشاہت سے نہیں ، نہ نفس پاک بادشاہت وحکمرانی کا تقاضا ہوسکتا ہے۔با دشاہ نفس پاک تو ہو سکتا ہے لیکن اسکے لئے یہ شرط نہیں ہے جبکہ روحانی خلافت کے لئے نفس مطہر ہ لازمی اور بنیادی شرط ہے۔اس اقتباس میں مذکور باقی امور بھی بادشاہت سے متعلق نہیں ہیں۔” جب تک کوئی خدا سے روح القدس پا کر کھڑا نہ ہوسب میرے بعد مل کر کام کرو۔“ یہ کوئی جمہوریت کا عام مغربی تصور نہیں بلکہ یہ اس محدود اور معین وقت کے لئے لائحہ عمل ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد خلافت کے انتخاب کا درمیانی وقفہ تھا۔اس وقفہ میں چونکہ کوئی امام نہیں ہوتا اس لئے سب کو مل کر کام کی تلقین فرمائی۔انتخاب کے بعد خلیفہ ہی بجتی اور اتحاد کا ذریعہ ہوتا ہے۔یہ طریق کار ہے جو ہمیشہ ایسے مواقع کے لئے ہے۔