خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 370 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 370

۳۶۶ شریف کے رُو سے کئی انسانوں کا بروزی طور پر آنا مقد رتھا۔(۱) اول مثیلِ موسیٰ کا یعنی آنحضرت ام کا جیسا کہ آیت إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُوْلاً سے ثابت ہے۔(۲) دوم خلفائے موسیٰ کے مثیلوں کا جن میں مثیل مسیح بھی داخل ہے۔جیسا کہ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ سے ثابت ہے۔(۳) عام صحابہ کے مثیلوں کا جیسا کہ آیت وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ سے ثابت ہے۔۴: چہارم ان یہودیوں کے مثیلوں کا جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام پر کفر کا فتو ی لکھا اور ان کو قتل کرنے کے فتوے دیئے اور ان کی ایذاء اور قتل کے لئے سعی کی۔جیسا کہ آیت غیر الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ میں جود عا سکھائی گئی ہے اس سے صاف مترشح ہو رہا ہے۔(۵) پنجم یہودیوں کے بادشاہوں کے ان مثیلوں کا جو اسلام میں پیدا ہوئے جیسا کہ ان دو بالمقابل آیتوں سے جن کے الفاظ باہم ملتے ہیں سمجھا جاتا ہے اور وہ یہ ہیں۔یہودیوں کے بادشاہوں کی نسبت قَالَ عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ (الجزو نمبرے، سورۃ الاعراف: ۱۳۰) اسلام کے بادشاہوں کی نسبت ثُمَّ جَعَلْنَكُمْ خَلِيْفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِتَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ (الجزو نمبر اسورة يونس : ۱۵) یہ دو فقرے یعنی فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ جو یہودیوں کے بادشاہوں کے حق میں ہیں اور اس کے مقابل پر دوسرا فقرہ یعنی لِننظر