خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 358 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 358

۵۴ حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں: ہماری جماعت کی ترقی کا زمانہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قریب آگیا ہے۔وہ دن دور نہیں جبکہ افواج در افواج لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔مختلف ملکوں سے جماعتوں کی جماعتیں داخل ہوں گی اور وہ زمانہ آتا ہے کہ گاؤں کے گاؤں اور شہر کے شہر احمدی ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے ہماری ترقی کی ہوائیں چلا دی ہیں۔پس ہوشیار ہو جاؤ دیکھو میں آدمی ہوں اور جو میرے بعد ہوگا وہ بھی آدمی ہو گا جس کے زمانہ میں فتوحات ہوں گی۔وہ اکیلا سب کو نہیں سکھا سکے گا۔تم ہی لوگ ان کے معلم بنو گے۔پس اس وقت تم خود سیکھوتا ان کو سکھا سکو۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تم لوگ دین کے پروفیسر بنادیئے جاؤ۔اس لئے تمہارے لئے ضروری اور بہت ضروری ہے کہ تم خود پڑھو تا آنے والوں کے استاد بن سکو۔“ انوار خلافت، انوار العلوم جلد ۳ صفحه ۱۶۵)