خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 342 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 342

۳۳۸ وو مند بنا کر اس کی آمد سے مذکورہ بالا کام سرانجام پاتے رہے۔حتی کہ ۱۹۵۲ء میں مجلس شوری نے تحریک جدید کی طرف سے اشاعت لٹریچر کے لئے متفقہ طور پر ایک لمیٹڈ کمپنی قائم کرنے کی تجویز دی۔مگر اس کے لئے چار لاکھ روپے کے سرمایہ کی فراہمی کا مسئلہ تھا۔ادھر اشاعت لٹریچر کی غیر معمولی افادیت کے پیش نظر حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے چار لاکھ کی بجائے آٹھ لاکھ کے سرمایہ سے دو کمپنیاں بنانے کا ارشادفرمایا۔جہاں چارلاکھ روپے مہیا کرنا ایک انتہائی مشکل کام تھا وہاں آٹھ لاکھ روپے جمع کرنے ناممکن نظر آتے تھے۔مگر خود حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی نے مالی قربانی کی بے نظیر قائدانہ مثال پیش کرتے ہوئے اس مشکل کو آسان فرما دیا۔آپ نے فرمایا : بہر حال اگر غیر ملکی زبانوں میں لٹریچر شائع کرنے کے لئے ایک لمیٹڈ کمپنی کی ضرورت ہے تو ایسی ضرورت ملکی زبان میں لٹریچر شائع کرنے کے لئے صدر انجمن احمدیہ کو بھی ہے۔اس لئے میرے نزدیک دو لمیٹڈ کمپنیاں ہونی چاہئیں۔بڑا سوال سرمایہ کا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سرمایہ کا سوال بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی آسانی سے حل ہوسکتا ہے۔خلافت جوبلی فنڈ کا جو دولاکھ ستر ہزار کے قریب ہے میں اس کمپنی کو دیتا ہوں جو صدر انجمن احمدیہ کی ہوگی۔اس کے علاوہ گزشتہ سالوں میں صدر انجمن احمد یہ چھ ہزار روپیہ سالانہ مجھے گزارہ کے لئے قرض کے طور پر دیتی رہی ہے۔بعض سالوں میں اس سے کم رقم بھی ملی ہے۔بہر حال آپ لوگ مجھے امداد کے طور پر اور تم دینا چاہتے تھے اور میں نے قرض کے طور پر لی۔اب میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو بھی جب میں ادا کر سکنے کے قابل ہوسکوں تو اس مد میں ادا کر دوں۔اس رقم کو ملا کر تین لاکھ ستر ہزار بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ رقم جمع ہو جائے گی۔کچھ سرمایہ پہلے سے اس مد میں فروخت کتب سے حاصل ہو چکا ہے، اسے ملا کر قریباً چار لاکھ روپیہ کا سرمایہ ہو جاتا ہے۔جب کمپنی جاری ہو تو اس وقت ایک لاکھ کے حصے اگر صاحب توفیق احباب خرید