خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 340
جائے۔۱۳۳۶ فرمایا: نیز فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ اس رقم کو ایسے طور پر خرچ کیا جائے کہ اس کی آمد سے خرچ ہوتا رہے اور سرمایہ محفوظ رہے۔۔۔۔اس میں دینی تعلیم جو خلفاء کا کام ہے وہ بھی آجائے گی۔پھر آرٹ اور سائنس کی تعلیم نیز غرباء کی تعلیم و ترقی بھی خلفاء کا اہم کام ہے۔ہماری جماعت کے غرباء کی اعلی تعلیم کے لئے فی الحال انتظامات نہیں ہیں۔66 اسی طرح میں نے جلسہ ہائے سیرت کی جو تحریک شروع کی ہوئی ہے، اسے بھی وسعت دینی چاہئے۔یہ بھی مفید تحریک ہے اور سیاسی لیڈر بھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔“ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ صفحه ۱۰۴ تا ۱۰۸ بحوالہ سوانح فضل عمر جلد پنجم صفحہ ۲۳۹،۲۳۸) اسی طرح حضور نے اس رقم سے شروع میں ہر سال ایک ایک وظیفہ دینے اور بعد ازاں مختلف امتحانوں میں اول آنے والے طلبہ کو وظائف دینے کا اعلان فرمایا۔نیز غریب طلبہ کی تعلیمی ضروریات اور ان کی ترقی کے لئے تفصیلی لائحہ عمل پیش فرمایا اور اسے صرف لائق اور ذہین احمدی طلبہ تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ ہر طالبعلم جو امتیازی طور پر ذہین ہو اور غربت کی وجہ سے اپنے تعلیمی اخراجات پورے نہ کر سکتا ہو، اسے بھی اس رقم سے وظائف دینے کا ارشاد فرمایا اور ترجیحی بنیاد پر چن کر بعض طلباء کو بیرونِ ملک بھجوا کر اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی وظائف دینے کا لائحہ عمل دیا )۔آپ نے فرمایا يُزَكِّيهِمْ کے ایک معنی ادنیٰ حالت سے اعلیٰ کی طرف لے جانے کے بھی ہیں اور اس طرح اس میں اقتصادی ترقی بھی شامل ہے۔اس کی فی الحال کوئی سکیم میرے ذہن میں نہیں۔مگر میرا ارادہ ہے کہ انڈسٹریل