خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 330
وغیرہ وغیرہ پروگرام اس جو بلی کی نمایاں تقریبات کے طور پر تھے۔جو بلی کی جملہ تقریبات میں یہ پہلو خاص طور پر نمایاں تھا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے ہر ایک موقع کے بارہ میں اسلامی روح و روایات کی پاسداری کے لئے تفصیلی ارشادات فرمائے۔مثلاً وقارِ اسلامی کو مد نظر رکھا جائے۔ہمیں ایسے رنگ میں منانی چاہئے کہ اس میں کوئی بات فضول نہ ہو۔صرف وہی نظمیں پڑھنے کی اجازت دی جائے جو دینی جوش کے ماتحت کہی گئی ہوں۔“ وغیرہ وغیرہ اسی طرح صدقہ و خیرات کے ساتھ ساتھ ہر پہلو میں قربانی ، وقار اور شعار اسلامی قائم رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔لوائے احمدیت بنانے کا کام صحابہ اور صحابیات کے سپرد کیا گیا جس کی روئی ،اس کا کا تنا اور سلائی وغیرہ وغیرہ سب دستی طور پر کرنے کے لئے ان کے ذمہ تھا۔ان مذکورہ بالاتفصیلات سے صاف ظاہر ہے کہ یہ سلور جوبلی صرف حضرت خلیفہ مسیح الثانی کے ساتھ خاص تھی جو آپ کی خلافت پر کہیں سال گزرنے کی وجہ سے منائی گئی تھی جس کے ساتھ حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی عمر کے پچاس سال پورے ہونے کا نیز جماعت کے قیام کے بھی پچاس سال پورے ہونے کا تصور بھی منسلک تھا۔اس جو بلی کو منانے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی مخصوص ہدایات تھیں جو اسے سادگی، کم خرچ ، وقار و شعار اسلامی کی پاسداری، خدا تعالیٰ کے تائیدی نشانوں کی یاد اور جماعت کی عظمت کے ذکر وغیرہ وغیرہ محاسن سے سجاتی تھیں۔صدساله خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء ظاہر ہے کہ ۱۹۳۹ء والی جوبلی کا انعقاد جماعت احمدیہ کا نہ کوئی خصوص قانون تھا اور نہ ہی مستقل رسم کہ جس کے تتبع میں گولڈن جو بلی بھی منائی جاتی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا دور مبارک ۱۹۱۴ء سے ۱۹۶۵ ء تک یعنی باون سال پر ممند تھا۔اگر ہر چھپیں سال پورے ہونے پر جوبلی منانے کا کوئی قانون ہوتا تو آپ کی خلافت پر پچاس سال پورے ہونے پر گولڈن جوبلی کا بھی انعقاد ہوتا۔ایسا نہ ہونا بتاتا ہے کہ آپ کی خلافت کی سلور جوبلی آپ کے خاص فیصلہ اور اجازت کی مرہونِ منت