خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 280 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 280

ڈاکٹر اسرار احمد۔داعی تحریک خلافت پاکستان اور امیر تنظیم اسلامی ڈاکٹر صاحب اتنی دور کی جو کوڑی لائے ہیں ، اس کی بجائے سیدھی بات کرتے کہ خلافت کا مجھ سے زیادہ کون اہل ہو سکتا ہے۔مجھے خلیفہ مان لو میں ہی اس کا مستحق ہوں۔کہا جاتا ہے کہ ایک گاؤں میں ایک دفعہ پریاں اتریں۔گاؤں کے لوگ ان کے سراپا کو دیکھ کر انگلیاں منہ میں دبانے لگے اور ان کو پکڑنے کے لئے لیکے۔جب پریوں نے یہ دیکھا تو وہ بھا گئیں اور ایک دیوار کی اوٹ سے غائب ہو گئیں۔جب لوگ اس دیوار کی اُس طرف پہنچے تو پر یاں غائب تھیں البتہ گندگی میں لت پت چند بھیڑیں وہاں گھاس چر رہیں تھیں۔لوگوں نے ان سے پوچھا کہ ابھی یہاں پریاں آئی تھیں کیا تمہیں معلوم ہیں کہ وہ کہاں گئیں؟ اس پر بھیٹروں نے جواب دیا کہ پریاں تو ہم نے نہیں دیکھیں البتہ لوگ ہم پر ہی پری ہونے کا شک کرتے ہیں۔۔۔!! اور ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے خلافت قائم کرنے والی انقلابی تنظیم اسلامی ہو۔“ اب دیکھئے خلافت کے قیام کے ایک دوسرے داعی چوہدری رحمت علی صاحب یہ بتاتے ہیں کہ اب خلافت کس طرح قائم ہوسکتی ہے۔لکھتے ہیں کہ پھر لکھتے ہیں : وو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بڑا کام تو یہ کیا کہ قران کی 66 شکل میں ایک قانون اور دستور دیا۔“ یہ دستور دینے کے ساتھ ساتھ جو دوسرا بڑا کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا وہ قبائلی سرداروں ، جو اپنی علیحدہ علیحدہ ڈیڑھ انچ کی مسجدیں بنائے ہوئے تھے اور باہم دگر رہتے تھے سے اقتدار چھین کر ایک خلیفہ کے ہاتھ میں تھما دینے کا تھا۔اسلامی تاریخ میں خلافت کا