خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 277 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 277

۷۳ اس مقصد کے حصول کے لئے ملک میں مارشل لاء لگایا جا سکتا ہے۔اس کے لئے خلافت کا نام لے کر خواہ مخواہ مفسدانہ تحریکیں چلانے کی کیا ضرورت ہے جو مزید انتشار کا باعث بنیں۔(ویسے یہ یادر ہے کہ یہ فتنہ و فساد پیدا کرنے والے لوگ وہی ہوں گے جو بقول ڈاکٹر صاحب اپنی ذات میں اللہ کا خلیفہ بن چکے ہوں گے !! ) وہ پھر کہتے ہیں : ” یہ مرحلہ اس وقت آئے گا جب ہمارے پاس طاقت ہوگی۔“ اس قول میں آپ کو کہیں بھی اسلام کی روح نہیں بلکہ روح مودودیت جھانکتی نظر آئے گی۔جس نے سرکار دو جہاں شہنشاہ قدوسیاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلّم کی تاثیرات روحانیہ اور قوت قدسیہ کو اپنے ایسے ہی مردود خیالات کے غبار سے ڈھانپنے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ : " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۱۳ برس تک اسلام کی دعوت دیتے رہے ، وعظ و تلقین کا جو مؤثر سے مؤثر انداز ہوسکتا تھا اسے اختیار کیا ، مضبوط دلائل دیئے ، واضح حجتیں پیش کیں ، فصاحت و بلاغت اور زور خطابت سے دلوں کو گرمایا ، اللہ کی جانب سے محیر العقول معجزے دکھائے ، اپنے اخلاق اور پاک زندگی سے نیکی کا بہترین نمونہ پیش کیا اور کوئی ذریعہ ایسا نہ چھوڑا جوحق کے اظہار و اثبات کے لئے مفید ہوسکتا تھا، لیکن آپ کی قوم نے آفتاب کی طرح آپ کی صداقت کے روشن ہو جانے کے باوجود آپ کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔۔۔لیکن جب وعظ و تلقین کی ناکامی کے بعد داعی اسلام نے تلوار ہاتھ میں لی تو رفتہ رفتہ بدی و شرارت کا زنگ چھوٹنے لگا۔طبیعتوں سے فاسد مادے خود بخو دنکل گئے۔روحوں کی کثافتیں دور ہو گئیں اور یہی نہیں کہ آنکھوں سے پردہ ہٹ کر حق کا نور صاف عیاں ہو گیا، بلکہ