خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 259 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 259

۲۵۵ بنائے تحریر قیام خلافت کے لئے خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے طریق اور اس کی سنت سے منہ موڑ کر نیز اس کے مُرسل مامور زمانہ کا انکار کر کے خود ساختہ لائحہ عمل پر مبنی نام نہاد خلافت کے قیام کے لئے ماضی میں جو بھی تحریکیں اٹھتی رہی ہیں ان کا انجام طبعا نا کامیوں کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا۔ان کی ناکامیاں تاریخ اسلام کا ایک عبرتناک باب ہیں۔لیکن اس کے باوجود مختلف ممالک میں وقتاً فوقتاً امت کے بعض مکاتیب فکر ، کچھ مذہبی بنیادوں پر اور کچھ سیاسی بنیادوں پر خلافت کے قیام کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں۔یورپ و امریکہ میں تحریک حزب التحریر اور دیگر مختلف تحریکوں کے علاوہ پاکستان میں بھی یہ تحریکیں پوری سرگرمی سے اس نوع کا شور مچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ساری دنیا میں ان جملہ تحریکوں کا تفصیلی لائحہ عمل چونکہ پاکستان میں اٹھنے والی تحریکوں سے کچھ مختلف نہیں ہے ، اس لئے اس باب میں ان جملہ تحریکوں پر مجموعی نظر رکھتے ہوئے پاکستانی تحریکوں کو زیر بحث لایا گیا ہے اور ان کا کھوکھلا ، بے فیض ، بے بنیاد اور ناکام ہونا ثابت کیا گیا ہے۔وباللہ التوفیق سیارا عالم اسلام مل کر زور لگا لے اور خلیفہ بنا کر دکھا دے وہ نہیں بنا سکتے کیونکہ خلیفہ کا تعلق خدا کی پسند سے ہے۔“ (حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی)