خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 254
۲۵۱ نئے حاصل ہونے والے پھل اس سال جماعت نائیجیریا کو مجموعی طور پر ایک لاکھ ۱۵ ہزار ۷۶ بیعتیں حاصل کرنے کی توفیق ملی۔اس میں ۴۱ اماموں نے احمدیت قبول کی اور ۷۸ مقامات پر پہلی بار احمدیت کا نفوذ ہوا۔جماعت احمد یہ غانا کو ایک لاکھ ۳ ہزار ۸۰۰ بیعتیں کرانے کی توفیق ملی۔پچھلے سال صرف گیارہ ہزار تھیں۔امسال انہوں نے ۱۰ گنا جمپ لیا ہے اور ا۵ نئے مقامات پر احمدیت کا نفوذ ہوا ہے۔۲ پیراماؤنٹ چیفس ، ۸ چیفس اور ۴۶ امام احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔غانا میں جلسہ گاہ کے لئے مختلف پراجیکٹس کے لئے ۴۶۰ ایکڑ زمین خریدی گئی ہے جو بڑی با موقع اور ہائی وے پر ہے۔اور شہر کے تقریبا ساتھ ہی ہے۔حضور انور نے مختلف ممالک میں نئی بیعتوں کی صورتحال اور ایمان افروز واقعات کا تذکرہ فرمایا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال بیعتوں کی کل تعداد ۲۹۳۸۸۱ ہے۔اور ۱۰۲ ممالک سے ۲۷۰ قو میں احمدیت میں داخل ہوئی ہیں۔حضور انور نے خوابوں کے ذریعہ سے احمدیت قبول کرنے اور دعاؤں کی قبولیت کے واقعات بیان فرمائے۔تائیدات کے عظیم نظارے حضور انور نے آخر پر فرمایا: یہ جو میں مواد لے کر آیا تھا، اس کا تیسرا حصہ آپ کو بتایا ہے اور اتنا وقت لگ گیا۔اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائیدات کے اتنے عظیم نظارے ہیں اور اللہ تعالیٰ جماعت کو دکھا رہا ہے کہ حیرت ہوتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتوں پر یقین اور ایمان اور بڑھتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ایمان بڑھتا جائے گا۔شخص از رپورٹ روز نامه الفضل ربوه مورخه ۴ راگست (۲۰۰)