خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 253 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 253

ہے اور کیا کہا جاتا ہے۔افریقہ میں بھی اس کے تحت کام ہورہا ہے۔آئی ٹی اور کمپیوٹر سنٹر کھل رہے ہیں۔گیمبیا میں ۲۷ ایکٹر زمین پر مختلف پراجیکٹس کا کام ہورہا ہے۔اس میں سیکنڈری اسکول بھی شامل ہے۔مالی ، نائیجریا و غیر ملکوں میں نلکے اور طبی سہولتوں کو مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انڈونیشیا میں جو سونامی طوفان آیا تھا، اس میں بھی ہیومینٹی فرسٹ کے ذریعہ مدد کی گئی اور اب جو پچھلے دنوں جاوا میں سونامی آیا ہے، اس میں جو سب سے پہلے مدد کے لئے ٹیم پہنچی ، وہ ہماری ہیومینیٹی فرسٹ کی ٹیم تھی۔IAAAE کی خدمات انٹرنیشنل احمد یہ ایسوسی ایشن آف آرکیٹکٹس اینڈ انجینئر ز کے ذمہ میں نے کام لگایا تھا کہ افریقہ میں کم قیمت پر بجلی پیدا کرنے کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ، عمارات کی تعمیر اور ڈیزائن کے لئے انجینئر زوقف عارضی کریں اور ڈیزائن کر کے دیں۔چنانچہ ان ہدایات کی روشنی میں یورپین چیپٹر نے کافی کام کیا ہے۔سولر سیل کی ٹیکنالوجی اور ونڈ ٹربائن کے غانا میں تین پائلٹ پراجیکٹ لگائے ہیں۔چائنا جا کر اس ٹیکنالوجی کی مزید معلومات حاصل کی گئیں اور ۳۰ عد دسولر اور ونڈ سسٹمز چائنا سے خریدے گئے۔کافی تعداد میں سولر لائٹس خریدی گئیں ، آسٹریلیا سے بھی معلومات حاصل کی گئیں۔افریقہ میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے۔غانا میں ڈرلنگ اور جیوفیزیکل ٹیسٹنگ وغیرہ کے کام کئے اور بور کینا فاسو میں ہینڈ پمپس وغیرہ لگائے گئے ، جو پرانے بند ہو گئے تھے، اُن کو دوبارہ چالو کیا گیا اور کچھ نئے بھی لگائے گئے۔کینیڈا کی انجینئر زٹیم بھی اس میں شامل ہوئی تھی۔پھر ہالینڈ، سپین ،سوئٹزر لینڈ ، سویڈن، پرتگال، ناروے وغیرہ کی جماعتی تعمیرات میں انہوں نے کافی کام کیا ہے۔اس کے علاوہ گیمبیا اور آئیوری کوسٹ کے پرا جیکٹس میں بھی کام کیا۔قادیان کے بہشتی مقبرہ کے تعلق میں بھی کام کر رہے ہیں۔اسی طرح مینارہ مسیح کے محفوظ کرنے کے لئے بھی یہاں کے انجینئر کام کر رہے ہیں۔