خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 250 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 250

خطبات طاہر ( عیدین ) طاہر فاؤنڈیشن نے شائع کروائے ہیں۔انوار العلوم کی جلد نمبر ۱۶ فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت شائع ہوئی۔خدام الاحمدیہ نے خلفاء کے ارشادات پر مشتمل مشعل راہ کی پانچویں جلد شائع کی ہے۔سیرۃ حضرت اماں جان شائع ہوئی۔نمائشیں دُنیا میں لگنے والی ۲۶۷ نمائشوں کے ذریعہ سے ۲لاکھ اے ہزار افراد تک پیغام پہنچایا گیا۔مختلف کتب کے مطالعہ کے بعد غیر از جماعت کے احمدیت اور دین کے حق میں تاثرات کے بارہ میں بھی حضور انور نے اختصاراً بیان فرمایا۔نصرت جہاں اسکیم مجلس نصرت جہاں اسکیم کے تحت اس وقت افریقہ کے ۱۲ ممالک میں ۳۴ ہسپتال اور کلینکس کام کر رہے ہیں، جن میں ہمارے باہر سے گئے ہوئے ۳۳ڈ اکٹر خدمت میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ ااممالک میں ۴۹۴ ہائر سیکنڈری اسکول ، جونیئر سیکنڈری اسکول، پرائمری اسکول، اور نرسری اسکول کام کر رہے ہیں اور اس سال کینیا میں شیانڈا کے مقام پر نئے ہسپتال کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔فرنچ ممالک میں ڈسپنسری کی منظوری دی گئی تھی ، وہاں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ایسٹ افریقہ میں بھی پرائمری اسکولوں کا پروگرام بن چکا ہے۔انشاء اللہ شروع ہو جائیں گے۔زیمبیا میں پہلے سیکنڈری اسکول کا قیام عمل میں آیا ہے۔حضور انور نے ہسپتالوں کی کارکردگی اور احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں شفاء کے واقعات بیان فرمائے۔مسلم لیلی ویژن احمد یہ انٹر نیشنل ایم ٹی اے انٹر نیشنل ترقیات کی منازل طے کر رہا ہے۔ایم ٹی اے، انٹرنیٹ پر بھی آنے لگ گیا ہے۔اس کا فائدہ بعض ایسی جگہوں پر بہت ہو رہا ہے جہاں ڈش نہیں لگ سکتے۔فرمایا : اس سال میرے دوروں کے دوران ، قادیان سمیت دنیا کے پانچ چھ ممالک سے ایم ٹی اے کی نشریات خطبہ جمعہ کے ذریعہ سے سنی گئیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا جماعت پر ایک فضل اور احسان ہے۔