خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 247
اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور ترقی ’ہمیشہ خلفاء کے ذریعہ اسلام نے ترقی کی ہے“ ( حضرت مصلح موعود ) جہانتک جماعت احمدیہ کی ترقی کا تعلق ہے تو اس بارہ میں زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق معتین اعداد وشمار پیش کرناممکن نہیں۔البتہ چند پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے مورخہ ۲۹؍جولائی ۲۰۰۶ء کوسیدنا امیر المومنین حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت احمد یہ برطانیہ کے ۴۰ ویں جلسہ سالانہ کے دوسرے دن کے خطاب میں دورانِ سال جماعت احمدیہ پر ہونے والے افضال باری تعالیٰ کے نظاروں اور تائیدات الہیہ کا تذکرہ فرمایا تھا۔یہ تھوڑا سا ذکر ہی خلافت کے ذریعہ اسلامی ترقیات کی داستان کو خوب کھول رہا ہے۔اس سے یہ اندازہ بھی بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے غلبہ کا جو پیغام اپنی پاک کتاب میں بیان فرمایا تھا، وہ ایسی تقدیر ہے جس کی کو آب افق پر دکھائی دے رہی ہے۔اللہ تعالیٰ خلافت کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے اور جماعت پر اپنے فضلوں کو جاری رکھے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئی خوش خبریاں ہمیں پوری ہوتی ہوئی دکھاتا چلا جائے۔آمین حضور انور کے خطاب سے نشاۃ ثانیہ اور اسلام کی ترقی کے چند امور کا بیان احمدیت میں داخل ہونے والے ممالک حضورانور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک دُنیا کے ۱۸۵ ممالک میں احمدیت کا پودا لگ چکا ہے۔الحمد للہ۔پاکستان کے ۱۹۸۴ ء کے آرڈینینس کے بعد سے اب تک ۹۴ نئے ممالک احمدیت میں شامل ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان میں سے سعید روحوں کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطاء فرمائی ہے۔اس سال چار ممالک شامل ہوئے ہیں۔ان میں اسٹونیا(Estonia) انٹی گوا (Antigua) برمو(Barmuda) اور بولیو (Bolivia) شامل ہیں۔