خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 214 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 214

۲۱۱ ہے کہ محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نھیں چودھویں صدی ہجری کو الوداع اور پندرہویں کا استقبال 66 چودہویں صدی ہجری کے آخری سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز یہ منعقدہ نومبر ۱۹۸۰ء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ چودھویں صدی نے ہمیں خدا سے ملا دیا ہے اور ہم پر حضرت محمد ﷺ کا حسن اور قرآن کریم کی عظمت واضح کر دی ہے۔پندرہویں صدی ہجری کے آغاز پر اس صدی کو غلبہ دین حق کی صدی بنانے کے لئے بہت دعائیں کی گئیں اور صدقات دیئے گئے۔مرکزی ادارہ جات اور اہالیانِ ربوہ کی طرف سے یکم محترم الحرام ۱۴۰۱ء سے ۷ محترم تک ایک سو ایک (۱۰۱) بکرے بطور صدقہ دیئے گئے۔9 نومبر کی شام کو غروب آفتاب کے چند منٹ بعد پہلا بکر احضور نے اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور دعا کی۔ربوہ کے علاوہ دوسرے مقامات کے احمدی مردوں اور عورتوں نے کثرت سے قربانیاں کیں اور غلبہ دین حق کے لئے دعائیں مانگیں۔لا إله إلا الله کا ورد حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ کے ۳۶ ویں سالانہ اجتماع منعقدہ نومبر ۱۹۸۰ ء پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کو ایک الہام ہوا جس کے پورا ہونے کے ظاہری سامان نہیں تھے۔پھر حضور نے اپنا ایک کشف بیان فرمایا جس میں آپ نے دیکھا کہ ساری کائنات سمندر کی انگوری رنگ کی لہروں کی طرح پر اہر در اہر آگے بڑھتی اور لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا ورد کرتی جارہی ہے۔حضور نے اس کشف کی یہ تعبیر فرمائی کہ اب توحید الہی کے قیام کا وقت آگیا ہے۔۱۸۸۲ء کے حضرت مسیح موعود کے طویل سلسلہ الہامات کا آخری حصہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ تھا۔اس کے بعد الہام ہوا فاكتب اسے لکھ رکھو اور طبع کراؤ اور پھر ساری زمین میں شائع 66 کر دو۔اب اس الہام پر عمل کا وقت آگیا ہے۔اسے طبع کروا کر ساری دنیا میں پھیلا دو۔حضور کی اس ہدایت پر فوری عمل شروع ہو گیا اور بینروں کے ذریعہ نیز دوسرے طریق پر