خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 210 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 210

وقت خدمت دین کے لئے منتخب فرما ئیں۔ایسے احباب اپنی درخواستیں خلیفہ وقت کی خدمت میں بھیجتے ہیں۔ان منتخب دوستوں کو ایک دینی نصاب دیا جاتا ہے جسے وہ اپنے طور پر پڑھتے ہیں اور ان کا امتحان بھی لیا جاتا ہے۔(۱۳) سورۃ بقرہ کی ابتدائی ستر و آیات حفظ کرنے کی تحریک بر مؤرخہ ۱۲ ستمبر ۱۹۶۹ء کو حضور نے خطبہ جمعہ میں تمام احباب جماعت کو یہ اہم تحریک فرمائی ” میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآنِ کریم کی سورۃ بقرہ کی ابتدائی آئیں۔۔۔ہر احمدی کو یاد ہونی چاہئیں اور ان کے معانی بھی آنے چاہئیں اور جس حد تک ممکن ہو ان کی تفسیر بھی آنی چاہئے پھر ہمیشہ دماغ میں مستحضر بھی رہنی چاہیئے۔(۱۴) نصرت جہاں ریز روفنڈ سکیم (الفضل ربوده یکم اکتوبر ۱۹۷۹ء) ۱۹۷ء میں حضور نے یورپ کے متعدد ممالک کا دورہ کیا اور ڈنمارک کے دارالسلطنت کوپن ہیگن میں بیت نصرت جہاں کے افتتاح کے علاوہ اقوامِ مغرب کو جلد آنے والی تباہیوں کے متعلق انذار فرمایا۔پھر ۱۹۷۰ ء میں حضور نے مغربی افریقہ کے چھ ممالک نائیجیریا، گھانا، آئیوری کوسٹ، لائبیریا، گیمبیا اور سیرالیون کا دورہ فرمایا۔اس دورہ میں منشاء الہی سے ایک خاص پروگرام کا اعلان فرمایا جس کا نام حضور نے لیپ فارورڈ پروگرام تجویز کیا اور اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک لاکھ پونڈ کا ” نصرت جہاں ریز روفنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔اس تحریک کا مقصد افریقہ میں دین حق کا قیام و استحکام ہے جس کا نتیجہ انشاء اللہ العزیز دینِ حق کے عالمگیر غلبہ کی صورت میں نکلنا مقدر ہے۔اس سکیم کے تحت افریقہ کے ممالک میں تعلیمی ادارے کھولے گئے اور مزید کھولے جارہے ہیں۔وہاں طبی مراکز بھی قائم کئے گئے اور کئے جارہے ہیں۔اسی طرح پرنٹنگ پریس قائم