خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 209
(۹) اتحاد بین المسلمین کی تحریک اگست ۱۹۶۷ء میں حضرت خلیفہ امسح الثالث نے مسلمانوں کو یہ تحریک کی کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو سات سال کی مدت کے لئے یہ طے کر لینا چاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات بھلا کر دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے اور اس عبوری دور میں ایک دوسرے پر کسی قسم کی نکتہ چینی نہیں کریں گے۔(روز نامہ جنگ ۲۳ /اگست ۱۹۶۷ء) (10) تسبیح وتحمید، درود شریف اور استغفار کی تحریک ۱۵ مارچ ۱۹۶۸ء کو آپ نے تحریک فرمائی کہ روزانہ بڑے کم از کم ۲۰۰ مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ اَللّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ کا ورد کریں اور ۱۰۰ بار استغفار کریں۔۱۵ سے ۲۵ سال تک عمر والے ۱۰۰ بار تسبیح پڑھیں اور ۳۳ مرتبہ استغفار سے ۱۵ سال تک عمر والے ۳۳ مرتبہ تسبیح پڑھیں اور ۱۱ مرتبہ استغفار۔۷ سال سے کم عمر کے بچوں کو والدین بار تسبیح اور استغفار پڑھا ئیں۔(۱۱) مجلس ارشاد احباب جماعت کی علمی اور تحقیقی ترقی کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اصبح الثائف نے مجلس ارشاد مرکز یہ کا اپنی نگرانی میں با قاعدہ قیام فرمایا۔حضور نے فرمایا کہ پاکستان کی مندرجہ ذیل بڑی بڑی جماعتوں میں بھی مرکز کے نہج پر مجلس ارشاد کے جلسے ہوا کریں گے اس کے لئے حضور نے امراء اور مربیان سلسلہ کو ذمہ دار قرار دیا۔ا۔کراچی ۲۔حیدرآباد - کوئٹہ -۴- ملتان -۵ ساہیوال ۶۔لاہور ۷۔فیصل آباد ۸۔سرگودھا ۹۔سیالکوٹ ۱۰۔راولپنڈی ۱۱۔پشاور (۱۲) وقف بعد از ریٹائر منٹ اس تحریک کا مطلب یہ تھا کہ وقف کرنے والا احمدی ملازمت یا کاروبار کے دوران اپنے آپ کو تیار کرتا رہے تا کہ جب وہ ملازمت یا کاروبار سے فارغ ہو اور اُسے فرصت ملے تو اُسے خلیفہ