خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 200
۱۹۷ مشرق، گورکھپور ۹ رمئی ۱۹۲۹ ء - اخبار پیغام عمل“ فیروز پور ۲۴ رمئی ۱۹۲۹ء۔باقی پریس نے بھی ان جلسوں پر مفصل تبصرہ کیا اور ان کی افادیت کا اقرار کیا۔چنانچہ انقلاب (لاہور) کشمیری گزٹ (لاہور) مدینہ (بجنور) تعمیر ( فیض آباد) "محسن" وو 66 وو (ملتان) سیاست (لاہور) صحیفہ (حیدر آباد دکن) ”حقیقت“ ”ہمدم ”ہمت“ (لکھنو) اور بنگال کے متعدد انگریزی، اردو اور بنگالی اخبارات کے علاوہ بیرونی ممالک میں ” ڈیلی نیوز شکاگو اور افریقہ کے متعدد اخبارات نے اپنے اپنے رنگ میں اس تحریک کی پر زور تائید کی اور بعض نے ان جلسوں کی روئیدادیں بھی شائع کیں۔آپ کے دورِ خلافت میں اکناف عالم میں مشنوں کا آغاز (1) اپریل ۱۹۱۴ء میں احمد یہ مشن لندن کا مستقل قیام ہوا۔۲ ۱۴ مارچ ۱۹۱۵ء کو حضرت صوفی غلام محمد نے سیلون میں احمد یہ مشن کا قیام کیا۔۳) ۱۵ جون ۱۹۱۵ء کو حضرت صوفی غلام محمد نے ماریشس میں احمد یہ مشن قائم کیا۔۴ مئی ۱۹۲۰ء میں حضرت مفتی محمد صادق کے ذریعہ امریکہ مشن کا آغاز۔۵ ۱۹ فروری ۱۹۲۱ء کو حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر نے سیرالیون میں احمد یہ مشن قائم کیا۔(۶) ۲۸ فروری ۱۹۲۱ء کو حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر نے غانا میں احمد یہ مشن قائم کیا۔) ۱۸ اپریل کو حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر نے نائیجیریا میں احمد یہ مشن قائم کیا۔۱۸ / فروری ۱۹۲۲ء کو مصر میں مشن کے قیام کے لئے شیخ محمود احمد صاحب عرفانی روانہ ہوئے۔۹ ۱۸ دسمبر ۱۹۲۳ء کو ملک غلام فرید صاحب کے ذریعہ جرمنی مشن قائم ہوا اور پھر ۱۹۴۹ء میں اس کا احیاء ہوا۔۱۰) ۱۶ / اکتوبر ۱۹۲۴ ء ایران میں مشن کا قیام ہوا۔۱۱) ۱۰ر دسمبر ۱۹۲۴ء مولوی ظهور حسین صاحب تبلیغ دین کے لئے روس میں داخل ہوئے۔۱۲) ۱۷ جولائی ۱۹۲۵ء مولانا جلال الدین شمس صاحب اور سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب