خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 193 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 193

190 قومی نیکیوں کے تسلسل کے قیام کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اس قوم کے بچوں کی تربیت ایسے ماحول اور ایسے رنگ میں ہو کہ وہ ان اغراض و مقاصد کو پورا کرنے کے اہل ثابت ہوں جن اغراض اور مقاصد کو لے کر وہ قوم کھڑی ہوئی ہو۔الفضل قادیان ۲۲ اپریل ۱۹۳۸ء) مجلس اطفال الاحمدیہ کی نگرانی مجلس خدام الاحمدیہ کرتی ہے اور اس وقت اطفال کی یہ تنظیم مختلف ممالک میں قائم ہو کر ایک عالمگیر حیثیت رکھتی ہے۔(۵) مجلس انصار اللہ کا قیام پہلی دفعہ ۱۹۱۱ء میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنی ایک خواب کی بناء پر ایک انجمن بنانے کا فیصلہ کیا تا کہ اس کے ذریعہ احمدیوں کے دلوں میں ایمان کو پختہ کیا جائے اور فریضہ تبلیغ کو باحسن وجوہ ادا کیا جائے۔چنانچہ آپ نے نہ صرف خود استخارہ کیا بلکہ اور بزرگوں سے بھی استخارہ کروایا۔تب آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کی اجازت سے ایک انجمن انصار الله" کی بنیاد ڈالی اور اخبار بدر ۲۳ فروری ۱۹۱۱ء میں اس کے متعلق مفصل اعلان کر دیا۔یہ مضمون حضرت خلیفہ اسیح الاول نے پڑھا تو آپ نے فرمایا: دو میں بھی آپ کے انصار اللہ میں شامل ہوں۔( بدر ۹ / مارچ ۱۹۱۱ء) آپ نے اس انجمن کے لئے با قاعدہ قواعد وضوابط تجویز فرمائے اور نو شرائط اس کے لئے مقرر کیں اور آپ نے اس کی ممبر شپ کے لئے یہ شرط عائد کی کہ : وو ” جو شخص اس انجمن میں آنا چاہے وہ سات دفعہ استخارہ کرے۔اگر اس کے بعد اس کا دل اللہ کے تصرف سے اس طرف مائل ہو تو پھر شوق سے داخل انجمن ہوسکتا ہے ورنہ نہیں“۔( بدر ۲۳ فروری ۱۹۱۱ء بحواله تاریخ احمدیت حصہ چہارم صفحه ۳۸۶)