خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 130 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 130

۱۲۸ آنحضرت ﷺ کا جانشین ہوا کہ اس پر ایسے مصائب پڑے اور غم ٹوٹے کہ اگر پہاڑوں پر ٹوٹتے تو وہ بھی ریزہ ریزہ ہو جاتے۔“ (ازالۃ الخفاء فارسی مقصد دوم صفحه ۳۶ از حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مطبوعه مطبع صدیقی بریلی و تاریخ الخلفاء السیوطی صفحه ۸۸ مترجم) انہی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے ابن خلدون لکھتے ہیں: وو " الْمُسْلِمُوْنَ كَالْغَنَمِ فِي اللَّيْلَةِ الْمُمْطِرَةِ لِقِلَّتِهِمْ وَكَثْرَةِ 66 عَدُوِّهِمْ وَإِظْلَامِ الْجَةِ بِفَقْدِ نَبِيِّهِمْ۔“ ابن خلدون جلد ۲ صفحه ۶۵ خبر السقیفه و ابن اثیر ذکر انفاذ جیش اسامہ بن زید) کہ مسلمان اپنے نبی کریم ہم کی وفات کی وجہ سے نیز اپنی قلت تعداد اور کثرتِ اعداء کے باعث اُس وقت اُس بکری کی طرح تھے جو ایک تاریک اور بارش والی سر درات میں تنہا رہ جائے۔