خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 51 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 51

۵۱ ششم۔عصمت صغریٰ: عصمت صغریٰ اسے حاصل ہے یعنی اسے مذہبی مشین کا پُرزہ قرار دیا گیا ہے اور وعدہ کیا گیا ہے کہ ایسی غلطیوں سے اُسے بچایا جائے گا جو تباہ گن ہوں اور خاص خطرات میں اس کی پالیسی کی اللہ تعالی تائید کرے گا اور اسے دشمنوں پر فتح دے گا۔گویا وہ مؤید من اللہ ہے اور دوسرا کسی قسم کا حاکم اس میں اس کا شریک نہیں۔ہفتم۔وہ سیاسیات سے بالا ہوتا ہے اس لئے اس کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں ہوسکتا: وہ ایک باپ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے لئے کسی پارٹی میں شامل ہونا یا اس کی طرف مائل ہونا جائز نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ (النساء :۵۹) یعنی جب ایسے شخص کا انتخاب ہو تو اس کا فرض ہے کہ وہ کامل انصاف سے فیصلہ کرے۔کسی ایک 66 طرف خواہش شخصی ہو یا قومی ہو نہ جھکے “ اظہار تقدیر (ماہنامہ الفرقان ربوہ مئی ۱۹۶۷ء) خدا تعالیٰ خود خلیفہ بناتا ہے، اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ جس شخص کا برائے خلیفہ انتخاب کرتا ہے، وہ اس کے بارہ میں دنیا میں کئی طریق پر اپنی اس تقدیر کا قبل از وقت اظہار بھی کر دیتا ہے۔پھر اس کی اس تقدیر کے آگے کوئی روک نہیں بن سکتا۔جیسا کہ حضرت ابوبکر کے بارہ میں آنحضرت لم نے فرمایا تھا کہ آپ کا خیال تھا کہ ان کے بارہ میں وصیت لکھ دیتے مگر اس لئے نہیں لکھی کہ ان کے علاوہ اگر بعض لوگ کسی اور کو منتخب کرنا بھی چاہیں گے تو خدا تعالیٰ بھی ان کے اس انتخاب کا انکار کر دے گا اور مومن بھی اس کا انکار کر دیں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ہم پر