خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 394 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 394

آنحضرت ا کے زمانہ سے تشبیہ دی ہے اور فرمایا ہے کہ ایک دفعہ تو آنحضرت ام نے صحابہ کی تربیت کی ہے اور ایک دفعہ وہ پھر ایک اور قوم کی تربیت کریں گے جو ابھی تک پیدا نہیں ہوئی۔پس مسیح موعود کی جماعت کو صحابہ رضوان اللہ علیہم سے مشابہ قرار دے کر بتا دیا ہے کہ دونوں میں ایک ہی قسم کی سنت جاری ہوگی۔پس جس طرح آنحضرت یم کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری ہوا ضرور تھا کہ مسیح موعود کے بعد بھی ایسا ہی ہوتا۔چنانچہ خود حضرت مسیح موعود نے الوصیت میں صاف لکھ دیا ہے کہ جس طرح آنحضرت ﷺ کے بعد ابوبکر کے ذریعہ دوسری قدرت کا اظہار ہوا ضرور ہے کہ تم میں بھی ایسا ہی ہو اور اس عبارت کے پڑھنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے بعد سلسلہ خلافت کے منتظر تھے۔“ کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۱۲، ۱۳) جماعت مسیح موعود علیہ السلام میں خلافت حضرت ابو بکر کی خلافت کی طرز اور اس کے اسلوب پر قائم ہوگی۔یعنی ایک وقت میں ایک ہی خلیفہ ہوگا۔جماعت کے اتحا داور شریعت کے احکام کو پورا کرنے کے لئے ایک خلیفہ کا ہونا ضروری ہے۔جو اس بات کو رد کرتا ہے وہ گویا شریعت کے احکام کورڈ کرتا ہے۔صحابہ کا عمل اس پر ہے اور سلسلہ احمدیہ سے بھی خدا تعالیٰ نے اسی کی تصدیق کرائی ہے۔جماعت کے معنی یہی ہیں کہ وہ ایک امام کے ماتحت ہو۔جو لوگ کسی امام کے ماتحت نہیں وہ جماعت نہیں اور ان پر خدا تعالیٰ کے وہ فضل نازل نہیں ہو سکتے جو ایک جماعت پر ہوتے